120

13 سال بے نظیر بھٹو خاندان میں بڑی خوشی بختاور کی رخصتی

سابق وزیراعظم بے نظیر اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے رخصتی کے موقع پر کراچی میں دو تقاریب ہوئیں 13 سال قبل راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ان کے خاندان میں یہ بڑی خوشی ہوئی تقریب میں پیپلزپارٹی کے ملک بھر سے ممتاز رہنما شریک تھے کورونا کی وجہ سے تقریب محدود اور خواتین اور مرد مہمانوں نے ماسک لگا رکھے تھے

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی
بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی خوشی میں ہفتہ کی شب بلاول ہائوس کراچی میں ایک استقبالیہ دیا گیا۔اس موقع پربلاول ہاوس کے وسیع و وعریض لان میں بینکوئٹ بڑی خوبصورتی سے سجایاگیا تھا جس میں ملک بھر سے محدود تعداد مہمانوں نے جن کا بھٹو اور زرداری خاندان سے دیرینہ تعلق رہا ہے شرکت کی ۔مہمانوں کی تواضع بار بی کیو  اور دوسرے روایتی کھانوںسے کی گئی ۔ اس موقع پرچکن بوٹی اور ریشمی کباب بکرا روسٹ ، پالک گوشت ، مٹن پلاؤ ، دیسی چکن قورمہ ، مٹن اسٹیک بھی تیار کیا گیا تھا۔آصف علی زرداری نے اپنی پسندیدہ ڈِش بھنڈی بھی مہمانوں کے لئے تیار کرائی تھی۔دریں اثناء بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی خوشی میں لیاری کے ککری گرائونڈ میں ایک بڑے عوامی استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ورائٹی پروگرام بھی پیش کیا گیا جس میں شہر بھر سے جیالوں نے شرکت کرکے اپنی مسرت کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں