99

لاہور:ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں انا اللہ وانا الہ راجعون نیلو بیگم اداکار شان کی والدہ ہیں اور عرصہ سے بیمار تھیں

لاہور:ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں انا اللہ وانا الہ راجعون یلو بیگم اداکار شان کی والدہ ہیں اور عرصہ سے بیمار تھیں اداکار شان شاہد نے ٹوئٹ پیغام میں اپنی والدہ کے انتقال کے حوالے سے آگاہ کیا ماضی کی معروف اداکارہ اور اداکارشان شاہد کی والدہ نیلو انتقال کرگئیں۔نیلو نے 1956 میں فلم بھوانی جنکشن سے کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ان کی مشہور فلموں میں زرقہ، دو راستے، گھونگھٹ اور راستے  سمیت سیکڑوں فلمیں شامل ہیں۔ انہیں 1969 میں ریلیز ہوئی فلم زرقہ میں بہترین اداکاری پر نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔انہوں نے ہدایت کار ریاض شاہد سے شادی کی جن سے ان کا بیٹا شان شاہد ہیں جو کہ خود بھی مقبول اداکار ہیں۔اداکار شان شاہد نے ٹوئٹ کرکے والدہ کے انتقال کی خبر دی۔یاد رہے کہ اداکار شان شاہد کی والدہ خود بھی اداکارہ تھیں، وہ 30 جون 1940 کو سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں پیدا ہوئیں تھیں۔16 سال کی عمر میں انہوں نے اداکاری کے میدان میں خود کو آزمایا اور سینکڑوں فلموں میں کام کر چکی تھیں۔ ان کو فلم انڈسٹری میں عروج فلم آئے موسم رنگیلے سہانے سے ملا، 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں