88

مظفرآباد پولیس نے ایاز درانی کےاندھے قتل کا سراغ لگا کر قاتل گرفتار کر لیا

مظفرآباد
مظفرآباد پولیس نے ایاز درانی کےاندھے قتل کا سراغ لگا کر قاتل گرفتار کر لیا دوران تفتیش مبینہ قاتل سدھیر قریشی ایازدرانی کو چھری سے قتل کرنے کااعتراف کر لیا پولیس قتل کے دو مزید واقعات کا جلد سراغ لگانے میں کامیاب ہوجائے گی ۔
ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ نے ڈی ایس پی خواجہ امیر الدین اور ماڈل تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ اور راجہ ذاہد قمر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مظفرآباد ضلع کی حدود میں قتل اور چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری آلہ قتل اور مسروقہ سامان اور رقم برآمد کرنے کی تفصیلات سے صحافیوں کوآگاہ کیا ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ نے کہا کہ 2020 اور 2021 کے دوران مظفرآباد ضلع کی حدود میں ہونے والے قتل کے 12 واقعات میں سے 10 وارداتوں میں ملوث قاتل گرفتار ہوچکے ہیں 2 واقعات کا جلد سراغ لگا لیا جائے گا۔ایس ایس پی کے مطابق مظفرآباد شہر کے علاقے لوئر چھتر میں 11 جنوری کی رات ایاز درانی کے اندھے قتل میں ملوث وادی نیلم کے علاقے کنڈل شاہی کے رہائشی سدھیر قریشی کو موبائل ڈیٹا کے ذریعے ٹریس کر کے گرفتار کرلیا گیا ہے پولس نے مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ سامان اور رقم برآمد کرلی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں