90

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی قائمقام امریکی قونصل جنرل سے ملاقات ایمل ولی خان نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے نومنتخب امریکی صدر اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد کا پیغام دیا

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی قائمقام امریکی قونصل جنرل سے ملاقات
ایمل ولی خان نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے نومنتخب امریکی صدر اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد کا پیغام دیا
عوامی نیشنل پارٹی جمہوری انداز میں اقتدار کی منتقلی پر امریکی عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہے، ایمل ولی خان
امید ہے نومنتخب صدر اور انکی ٹیم تمام جمہوری قوتوں کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھائیں گے
افغان امن مذاکرات کی کامیابی نومنتخب امریکی ٹیم کیلئے بڑا چیلنج ہے، صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی
امید ہے نومنتخب امریکی صدر اور انکی ٹیم امن معاہدے کی کامیابی کیلئے مزید تیزی سے کام کریں گے
افغان امن معاہدے کی کامیابی صرف افغانستان نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کی ضمانت ہے
افغان امن مذاکرات کی کامیابی پاکستان سمیت پورے ایشیاء میں امن لانے میں اہم کردار ادا کرے گا
ایمل ولی خان نے قائمقام امریکی قونصل جنرل کو خان عبدالولی خان کی کتاب ”Facts are Facts” بھی پیش کی
پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے گذشتہ روز پشاور میں قائمقام امریکی قونصل جنرل سے ملاقات کی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد کا پیغام دیا۔ اس موقع پر ایمل ولی خان نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی جمہوری انداز میں اقتدار کی منتقلی پر امریکی عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہے۔ امید ہے نومنتخب صدر اور انکی ٹیم تمام جمہوری قوتوں کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔ افغان امن عمل بارے ایمل ولی خان نے کہا کہ افغان امن مذاکرات کی کامیابی نومنتخب امریکی ٹیم کیلئے بڑا چیلنج ہے۔مید ہے نومنتخب امریکی صدر اور انکی ٹیم امن معاہدے کی کامیابی کیلئے مزید تیزی سے کام کریں گے۔افغان امن معاہدے کی کامیابی صرف افغانستان نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کی ضمانت ہے۔افغان امن مذاکرات کی کامیابی پاکستان سمیت پورے ایشیاء میں امن لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے قائمقام امریکی قونصل جنرل کو خان عبدالولی خان کی کتاب ”Facts are Facts” بھی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں