98

علاقہ میں مذہبی ہم آہنگی قائم رکھنے اورفرقہ ورانہ کشیدگی کاباعث بننے والے واقعات کی روک تھام کے لئے سنی ایکشن کمیٹی کاقیام عمل میں لایاگیا مولاناقاضی ارشدالحسینی

اٹک ملک کی معروف دینی مرکزخانقاہ مدنی جامعہ مدنیہ اٹک میں مختلف جماعتوں کاہنگامی اجلاس ہواجس میں شہرکی مذہبی ، سیاسی ، وکلاء ، صحافتی اورتاجربرادری کے اراکین نے شرکت کی جس میں مسلم لیگ ( ن ) سے تعلق رکھنے والے سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، رہنما تحریک انصاف کوارڈینیٹر میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، سابق چیئرمین یونین کونسل جمریزخان ، رہنما انجمن تاجران محمدساجد ، سرپرست جے یو آئی مفتی امیر زمان ، تحصیل جنرل سیکرٹری حافظ ابراہیم فانی ، مولانایاسرزمان ، رہنما جمعیت طلبہ اسلام حافظ عبدالوحید ، ضلعی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولاناقاضی ابراہیم ثاقب الحسینی ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، جنرل سیکرٹری لیاقت عمر ، سینئر صحافی جاویدکشمیری ، طاہرنقاش ، عمران زاہد ، جباراحمدتبسم ، ندیم حیدر ، حافظ خلیل احمد ، وکلاء اوردیگر تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی تمام شرکاء نے شہر میں مذہبی ہم آہنگی کے قیام کے لئے ہرممکن تعاون کایقین دلایا اجلاس کے بعد علمائے کرام نے مشترکہ پریس کانفرنس سے سربراہ سنی ایکشن کمیٹی مولاناقاضی ارشدالحسینی نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں مذہبی ہم آہنگی قائم رکھنے اورفرقہ ورانہ کشیدگی کاباعث بننے والے واقعات کی روک تھام کے لئے سنی ایکشن کمیٹی کاقیام عمل میں لایاگیاہے جس میں سیاسی ، مذہبی ، وکلاء ، صحافتی اورتاجربرادری کے اراکین نمائندگی کریں گے کمیٹی علاقہ میں امن وامان کی بحالی کے لئے انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کرے گی ہم گزشتہ دنوں شہر میں مذہبی انتشارپھیلانے والے ملزم کی فوری گرفتاری اورمقدمہ کے اندراج پر انتظامیہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ ملزم سیدذوالقرنین نقوی کوقرارواقعی سزادی جائے اورگرفتارملزم کے سہولت کاروں کو بھی شامل تفتیش کیاجائے ملک میں آئے روز فرقہ ورانہ کشیدگی کاباعث بننے والے واقعات باعث تشویش ہیں گستاخی کے مرتکب افرادکو قانونی طورپر سزانہ دئیے جانے والے اقدامات قابل مذمت ہیں ہماراشہرپرامن ہے اس کی فضاء کو خراب کرنے کی ہرسازش کو ناکام بنائیں گے مقدس شخصیات اورمقامات اورشعائراسلام کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں