108

آزاد کشمیر میں پنچھیوں نے بلے کی طرف اڑان بھرنا شروع کردی

مرکزی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں کشمیر سردار فہیم اختر ربانی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ۔

کل دن 11بجے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

فہیم ربانی بلوچ سے پی پی کے سابق ٹکٹ ہولڈر اور سابق وزیر حکومت سردار اخترحسین ربانی کے صاحبزادے ہیں۔

فہیم اختر ربانی اپنے والد سابق وزیر حکومت سردار اختر حسین ربانی کی وفات کے بعد ضمنی الیکشن اور عام انتخابات 2016 میں پی پی کے حلقہ بلوچ سدھنوتی سے امیدوار تھے۔

کل تحریک انصاف کے قائدین اور صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرکے پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں