95

کچھ گروپس پڑوسی ملک کی حمایت سے مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں کچھ قوم پرست گروپس بھی استعمال ہونے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، اجلاس کو آگاہی

* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدات ایپکس کمیٹی کا اجلاس

* اجلاس میں نئے کور کمانڈر، نئے ڈی جی رینجرز کے علاوہ صوبائی وزراء ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پی جی، مختلف اداروں کے صوبائی سربراہاں شریک

* 2015 میں ایپکس کمیٹی قائم کی گئی تھی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ایپکس کمیٹی کے فیصلوں سے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

* ہم نے شہر میں امن امان بحال کرنے میں کافی محنت کی ہے، سید مراد علی شاہ

* شہر بلکہ صوبے میں امن امان قائم کرنے میں ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہت قربانیاں دیں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

* اب کافی عرصے بعد یہ میٹنگ ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

* مختلف اداروں کی امن امان کے حوالے سے ایپکس کمیٹی کو بریفنگ

* کچھ گروپس پڑوسی ملک کی حمایت سے مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں

* قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مانیٹرنگ اور آپس میں کوآرڈینیشن سے حالات کنٹرول میں ہیں، بریفنگ

* کچھ قوم پرست گروپس بھی استعمال ہونے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، اجلاس کو آگاہی

* عسکریت پسند گروہوں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے، بریفنگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں