86

ڈیرہ والز پوری دنیا میں اپنی دھرتی کے سفیر ہیں سردارعلی امین خان گنڈہ

ڈیرہ اسماعیل خان:وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ ڈیرہ والز پوری دنیا میں اپنی دھرتی کے سفیر ہیں ہم نے متحد ہوکر کمیونٹی کی ترقی کے لیئے کام کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ڈیرہ والز ان اسلام آباد گروپ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں وفاقی دارالحکومت میں رہائش پذیر ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے تین سوسے زائد باسیوں نے شرکت کی ۔ سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ اپنی دھرتی سے دور علاقہ کے مکینوں کااکٹھ انتہائی خوش آئند قدم ہے ڈیرہ والز ان اسلام آباد جس انداز سے اسلام آباد میں اپنے علاقہ کے باسیوں کی خدمت کررہے ہیں وہ جذبہ لائق ستائش ہے میں خود ڈیرہ وال ہوں اور دھرتی باسیوں کے لیئے میرے دروازے ہروقت کھلے ہیں تقریب کے شرکاء کی ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے باورچیوں کے ہاتھوں سے پکائے گئے کھانوں سے تواضع کی گئی اور علاقائی رقص (دریس) سے بھی محفل کا لطف دوبالا کیا گیا۔ وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کو ڈیرہ والز ان آسلام آباد گروپ کی بنیاد رکھنے والے نوجوانوں شاہد رحیم، سفیر عباس مہدی بلوچ ،سمیع اللہ گنڈہ پور،ڈاکٹر نبیل معین اختر ،فرحان حکیم اور حسن علی نے خصوصی سونیئر پیش کیا جبکہ کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں معاذ احمد، رضی شاہ اور جمیل شاکر کو خصوصی شیلڈز دی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں