93

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے چیئرمین واٹراینڈانوائرمنٹل جوڈیشل کمیشن جسٹس (ر) علی اکبر قریشی کی ملاقات۔۔۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے چیئرمین واٹراینڈانوائرمنٹل جوڈیشل کمیشن جسٹس (ر) علی اکبر قریشی کی ملاقات۔۔۔

جسٹس (ر) علی اکبر قریشی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کمیشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔۔۔

جسٹس (ر) علی اکبر قریشی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کمیشن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔۔۔

جسٹس (ر) علی اکبر قریشی نے وزیراعلیٰ کوپانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔۔۔

پانی بہت بڑی نعمت ہے۔عثمان بزدار
پانی کا ضیاع روکنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔عثمان بزدار

پانی کو احتیاط سے استعمال کرنے کے حوالے سے بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے گی۔عثمان بزدار

پانی کا ضیاع روکنے کیلئے عوام میں شعورکو اجاگر کرنا ضروری ہے۔عثمان بزدار۔۔۔

لاہورسمیت دیگر شہروں میں زیرزمین پانی کی سطح بہت نیچے چلی گئی ہے۔عثمان بزدار۔۔۔

ہم نے اپنی نسلوں کیلئے پانی کاقطرہ قطرہ بچاناہے۔عثمان بزدار۔۔۔

بارش کے پانی کومحفوظ بنانے کیلئے لاہور میں نئے زیر زمین ٹینک بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔عثمان بزدار

اس منصوبے پر جلد کام شروع کیا جارہا ہے۔عثمان بزدار۔۔۔

جنوبی پنجاب میں پانی ذخیرہ کرنے کیلئے سمال ڈیمزکا پراجیکٹ بنایا ہے۔عثمان بزدار

رواں برس پہلے ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔عثمان بزدار

کمیشن کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔عثمان بزدار

کمیشن دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرمیں بھی جاکرپانی کا ضیاع روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے،حکومت سپورٹ کرے گی۔عثمان بزدار

لاہور کی 210مساجد میں پانی کودوبارہ استعمال کرنے کیلئے ٹینک بنائے گئے ہیں۔جسٹس (ر) علی اکبر قریشی

سب سے بڑا ٹینک داتا دربار مسجد میں بن رہا ہے۔جسٹس (ر) علی اکبر قریشی

لاہور سے گزرنے والی نہر کے 17بند چینلز کو دوبارہ کھولا گیا ہے۔جسٹس (ر) علی اکبر قریشی

310کار سروس سٹیشن میں واٹر ری سائیکلنگ پلانٹ لگائے جاچکے ہیں۔جسٹس (ر) علی اکبر قریشی

کارسروس سٹیشن اورپرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹیوں سے پہلی دفعہ واٹر چارجزوصول کررہے ہیں۔جسٹس (ر) علی اکبر قریشی

ایک برس میں بلنگ کی مد میں 1ارب4کروڑ روپے وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرائے ہیں۔جسٹس (ر) علی اکبر قریشی

پانی کا ضیاع روکنے کیلئے حکومت پنجاب کا تعاون قابل تحسین ہیں۔جسٹس (ر) علی اکبر قریشی

کمیشن کے فوکل پرسن کامل علی حیدر،سیکرٹری ہاؤسنگ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،ڈی جی ایل ڈی اے،ایم ڈی واساسید زاہد عزیز اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں