90

سپریم کورٹ نے شیخ توقیر اکرم کی رہائی کے احکامات جاری کردیے

ڈیرہ اسماعیل خان:سپریم کورٹ آف پاکستان نے شیخ توقیر اکرم کی رہائی کے احکامات جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق23نومبر 2020کو پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان سنگل بنچ جسٹس عبدالشکور نے ڈیرہ پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم حبیبانی کو جو سزا سنائی تھی اور ڈیرہ جیل میں پابند سلاسل کیا تھا ، سابق جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم حبیبانی کی درخواست پرعدالت عظمی سپریم کورٹ آف پاکستان کے بنچ نمبر2کے جناب جسٹس مشیر عالم صاحب، جناب جسٹس سردار طارق مسعود،جناب جسٹس یحییٰ آفریدی نے23نومبر2020کے جناب جسٹس عبدالشکور کے آرڈر کو منسوخ کرتے ہوئے ڈیرہ پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم حبیبانی کو باعزت بری کرنے کا حکم صادر کر دیا۔ واضح رہے کہ ڈیرہ پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم حبیبانی کی جانب سے راولپنڈی کے معروف قانون دان سید رفاقت حسین شاہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے مایہ ناز قانون دان عبدالقیوم قریشی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ پیش ہوئے۔دونوں معزز وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ کے جسٹس صاحبان نے ہائی کورٹ کا آرڈر کالعدم کرتے ہوئے ڈیرہ پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم حبیبانی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں