125

وزیراعظم کے دورہ جنوبی وزیرستان کو کور کرنے والی میڈیا ٹیم ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان:وزیر اعظم عمران خان کے دورہ جنوبی وزیرستان کے بعد اسلام آباد سے کوریج کیلئے آنیوالی میڈیا ٹیم ڈیرہ پہنچ گئی۔ علاقائی روائتی لذیذ ڈش”ثوبت” سے لطف اندوز ہوئے۔ ضلع کچہری کے قریب”رکشہ چوک” کا دورہ کیا۔ پروٹوکول آفیسر پی آئی ڈی اسلام آباد مقبول احمد، چیف ایگزیکٹیو واسا چوہدری عطاء اللہ اور اکرم عابد قریشی بھی ہمراہ تھے۔ ضلعی پولیس آفیسر عارف شہباز وزیر کی جانب سے ٹیم کیلئے سیکورٹی کا خصوصی سکواڈ فراہم کیا گیا جس نے ضلع کی حدود میں ممکنہ سیکورٹی فراہم کی اور چشمہ بیراج پر رخصت بھی کیا۔ میڈیا ٹیم کو مقامی ڈھکی کھجور ، سوہن حلوہ، لکڑی کے منفرد کام اور علاقائی دستکاریوں بارے آگاہی فراہم کی گئی۔ تمام بڑے نجی ٹی وی چینلزسے تعلق رکھنے والے ان نمائندوں نے ”رکشہ چوک” پر روائتی سائیکل رکشہ کے ساتھ سیلفیاں اور وڈیوز بھی بنائیں اور” ڈیرہ پھلاں دا سہر”ا کے شہریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں