104

وزیر مال پنجاب کرنل ملک محمد انور نے پریس کلب فتح جنگ کی حلف برداری کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

فتح جنگ  وزیر مال پنجاب کرنل ملک محمد انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ بھر کی عوام کو صحت سے متعلقہ ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح جنگ کے دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر ، اے سی فتح جنگ ملک عظیم اعوان اور دیگر افسران بھی موجود تھے وزیر مال پنجاب کرنل ملک محمد انور نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ایم ایس نے انہیں ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور ان کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو بہت حد تک پورا کردیا گیا ہے وزیر مال پنجاب نے فتح جنگ میں تحصیل انتظامیہ کی کاوشوں سے تیار ہونے والی پبلک لائبریری کا دورہ کیا انہوں نے مطالعہ کے شوقین افراد کے لیے لائبریری کے قیام کو سراہا بعد ازاں وزیر مال پنجاب کرنل ملک محمد انور نے پریس کلب فتح جنگ کی حلف برداری کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پریس کلب کے عہدےداران اور اراکین سے حلف لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں