93

آفتاب شیرپاؤ براڈ شیٹ کی طرف سے لگائے گئے کرپشن کے الزامات کا جواب دیں اور پی ڈی ایم کی چھتری کا سہارا نہ لیں۔ فضل محمد خان

پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کے صدر و ممبر قومی اسمبلی فضل محمد خان نے کہا کہ آفتاب شیرپاؤ براڈ شیٹ کے مالک کی ان پر بدعنوانی کے حوالے لگائے گئے الزامات کا جواب دیں اور پی ڈی ایم جو کرپٹ لوگوں کا ٹولہ ایک ہے، کی چھتری کا سہارا نہ لیں اور اپنے کرپشن کو نہ چھپائیں انہوں نے اضافہ کیا کہ پی ڈی ایم کرپٹ سیاست دانوں کا انکی کرپشن چھپانے کی ایک مشترکہ تحریک ہے جن کا جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ میں پارٹی کارکنوں اور گاؤں کے عمائدین کے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ لیکس نے پاناما پارٹی کو اور بھی بے نقاب کیا اور اسی طرح پاکستان کے کرپٹ اشرافیہ کا بدصورت چہرہ روز بروز بے نقاب ہوتا جائے گا۔ فضل محمد خان نے آفتاب شیرپاؤ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب سابقہ وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤکی بدعنوانی منظر عام پر آئی تو جرزی میں انکے اکاؤنٹس منجمد کیے گئے تھے لیکن ان کو بعد میں غیر منجمد کیا گیا اور ساتھ ساتھ دوبارہ پاکستان بلایا گیا تھا اور انتہائی اہم وزارت یعنی وزارت داخلہ دی گئی تھی۔ فضل محمد خان نے شیرپائو کو تنقید کانشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ شیرپاؤ براڈ شیٹ کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا جواب دے اور عوام کو دھوکے میں نہ رکھے۔ فضل محمد خان نے مزید کہا کہ PDM ایسے چہروں سے بھرا ہوا ہے اور مستقبل میں بھی اس طرح کے بہت سارے لیکس منظر عام پر آئیں گے جہاں آپ دیکھیں گے جیسے شیر پاؤ بے نقاب ہو گئے ہیں اب عوام بیدار ہو چکی ہے اور ان کے جھوٹے بیانیہ سے بے وقوف نہیں ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں