50

کراچی میں بم دھماکہ ایک خاتوں جاں بحق 11 زخمی پولیس وین نشانہ پر تھی

کراچی:کھارادر کاغذی بازار میں دھماکہ
شہر میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی لہر ۔ تین ہفتوں میں شہر قائد میں تیسرا زور دار دھماکہ کھارادر میں ہوا ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک خاتون جاں بحق جب کے 11 افراد زخمی ہیں جنہیں سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں


راجہ عمر خطاب

موٹرسائیکل میں آئی ڈی پلانٹ کی گئی تھی ،

گشت پر معمور پولیس موبائل کو ٹارگٹ کیا گیا ہے ،

صدر اور اس دھماکے میں مماثلت ہے ،

دھماکے میں وال بئیرنگ کا استعمال کیا گیا ہے ،

بی ڈی حتمی رپورٹ جاری کرے گی

وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل آنی جی کراچی غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آنی جی اسپیشل برانچ جاوید اوڑھوں کو طلب کر لیا

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی CTD عمران یعقوب بھی شریک

وزیرےاعلیٰ نے واقعے پر بریفنگ لی

یہ مسلسل تیسرا واقعہ ہے – جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشتگرد متحرک ہو رہے ہیں : وزیراعلیٰ

پولیس اور انٹیلیجنس کے ادارے اپنا انٹیلیجنس کا کم تیز کریں : وزیراعلیٰ

میں شھر اور شھرییو ں کو کسی صورت یرغمال ہونے نھیں دونگا: وزیراعلیٰ

اس شھر کے امن کی ھم سب نے قیمت ادا کی ہے -وزیراعلیٰ

مجھے ھر صورت اس گروہ کے کارندے سلاخوں کے پیچھے چاہییں : وزیراعلیٰ

وزیرےاعلیٰ کو بتایا گیا کہ BD رپورٹ کے مطابق 4 کی جی explosive استعمال ہوا

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ explosive میں بال بیرنگس استعمال کی گئے

یہ وہ ہی بال بیئرنگس ہیں جو صدر دھماکے میں استعمال ہوئے : وزیراعلیٰ کو آگاہی

تحقیقاتی اداروں نے دھماکے میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کا پتہ لگا لیا ، تحقیقاتی زرائع
موٹر سائیکل کا سراغ تباہ شدہ چیسسز کے حصے جوڑ کر لگایا گیا ، تحقیقاتی زرائع
موٹر سائیکل نمبر کے اے ای 9658 میں مبینہ طو پر بم نصب کیا گیا تھا ،تحقیقاتی زرائع تحقیقاتی اداروں کا موٹر سائیکل کے مالک کی تلاش میں گلستان جوہر میں چھاپہ ،تحقیقاتی زرائع
ریکارڈ کے مطابق موٹر سائیکل شیخ پرویز رحمان نامی شخص کے نام رجسٹرڈ ہے

دھماکے میں استعمال بائیک 4 نومبر 1987 کو کراچی میں رجسٹرڈ ہوئی تھی، زرائع
وزیر اعلیٰ پولیس پر سخت برہم
پولیس کیا کر رہی ہے – مجھے سالڈ رزلٹ چاہئے
اگر آپ پرفارم نہیں کر سکے تو میں ایکشن لونگا: وزیرے اعلیٰ

بولٹن مارکیٹ میمن مسجد کے قریب دھماکہ 01 خاتون جاں بحق و 10 افراد زخمی۔

جاں بحق وزخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

جاں بحق وزخمی ہونے والے افراد کی شناخت (جاں بحق) سنیا زوجہ خالد عمر 30 سالہ،

(زخمی) احسان ولد مشتاق عمر 20 سالہ،
(زخمی) ارشاد ولد معین عمر 35 سالہ،
(زخمی) یونس ولد فیض عمر 30 سالہ،
(زخمی) حارث ولد خالد عمر 08 سالہ،
(زخمی) بدرالدین ولد نامعلوم عمر 45 سالہ، (زخمی) محمد اشفاق ولد محمد حبیب عمر 30 سالہ، (زخمی) محمد حبیب ولد احمد علی عمر 60 سالہ، (زخمی) سکندر ولد غوث محمد عمر 25 سالہ، (زخمی) فراز ولد محمد شعیب عمر 25 سالہ، (زخمی) ایوب ولد محمد حبیب عمر 40 سالہ سے ہوئی،

پولیس اور رینجرز نے علاقہ کوڈ آف کر لایا

بولٹن مارکیٹ میٹھادر تھانہ کی پولیس وین پر دھماکہ، زرائع

دھماکہ کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے، زرائع

دھماکہ میں جانی و مالی نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے، معتدد افراد زخمی تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

کپڑا مارکیٹ بولٹن مارکیٹ پی ایس کھارادر میں بارودی سرنگ کا دھماکہ۔ نو افراد زخمی، ایک جاں بحق۔ اے ایس آئی بدر الدین بھی زخمی ہیں اور الحمدللہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔
واقعے میں ایک پولیس پک اپ اور چند دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ بی ڈی ٹیم دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ مزید تفصیلات ملتے ہی شیئر کی جائیں گی۔
کھارادر کاغذی بازار میں دھماکہ پولیس موبائل کو نشانہ بنایا پولیس نے جاری وقوعہ کو حصار میں لے لیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کھارا میں دھماکے کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو فون کرکے فوری تفیصلی رپورٹ مانگ لی

وزیراعلیٰ سندھ کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پولیس کو فوری واقعہ کی جگہ پہنچ کر عوام کی مدد کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ نے فوری طور سول اسپتال میں ایمرجنسی ڈکلئر کردی، ترجمان

ضلع انتظامیہ کوشش کرے کہ جانی نقصان نہ ہو پائے، وزیراعلیٰ سندھ
،
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کا بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکے کا نوٹس*

ایڈیشنل آئے جی کراچی اور کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر سائوتھ کو جائے وقوعہ پھچنے کی ہدایت

ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے. چیف سیکریٹری سندھ

سیکریٹری صحت کو سول اور جناح اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت

* ڈی سی جنوبی کیپٹن (ر) عبدلستار عیسانی نے کھارا در دھماکہ کی اطلاعات پر ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی
ایڈیشنل کمشنر جنوبی اور اسسٹنٹ کمشنر کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت

دھماکہ کی نوعیت سے متعلق فوری اطلاعات دی جائیں۔ ڈی سی جنوبی

فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں ۔ ڈی سی
زخمی ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی، اسپتال
دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی

12 زخمی سول ٹراما منتقل

دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، ذرائع

دھماکہ ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا ، زرائع

صوبائی وزیر محمد ساجد جوکھیو کی کھارادر کے علاقے میں ہونے والے دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت .

دھماکا دہشت گردی کی ایک بزدلانہ کارروائی ہے. ساجد جوکھیو

دھماکے میں ملوث دہشت گرد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ ساجد جوکھیو

زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔ ساجد جوکھیو
ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کی کھارادر دھماکے کی مزمت

بیرسٹر مرتضی وہاب کی زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیا ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب

سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب ترجمان سندھ حکومت
وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی اور پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی کی کھارادر کے علاقے میں ہونے والے دھماکے کی مذمت .

کراچی کے امن کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے. وقار مہدی

دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا. وقار مہدی

زخمیوں کو ہر ممکن بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت
سردار عبدالرحیم سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے کی صدر دھماکے کی مزمت

حکومت سندھ دھماکے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرے۔سردار عبدالرحیم

دھماکہ ملک خصوصا کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔ سردار عبدالرحیم

شہر میں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتیں اور یہ دھماکہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب

دھماکے میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب

زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب

ڈاکٹروں کے مطابق چار زخمیوں کی حالت نازک ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب

تین زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب

* صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کھارا در دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

* افسوس ناک واقعہ ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ صوبائی وزیر

* وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے ۔ شرجیل انعام میمن

* پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں ۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ

* بم ڈسپوزیبل اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ چکا ہے۔ صوبائی وزیر

* اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں ۔ شرجیل میمن

* وزیر اعلیٰ سندھ نے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی سختی سے ہدایت دی ہے۔ شرجیل انعام میمن

* ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ

* تفتیشی ادارے اور سیکیورٹی ادارے دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ شرجیل میمن

* حتمی بات رپورٹ آنے کے بعد بتائی جا سکتی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات

* کراچی کا امن دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہا۔ شرجیل میمن

* ایسی حرکتوں سے حکومت اور قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ۔

* اگر دھشتگردی کا واقعہ ہے ، تو ان کے لئے حکومت کا واضح پیغام ہے کہ دھشتگردوں کو نیست و نابود کیا جائے گا ۔ شرجیل میمن

* دھشگردوں کے لیے زیرو ٹالرنس ہے ، شرجیل انعام میمن

وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کا جان بحق خاتون کے اہل خانہ اور 11 زخمی افراد سے اظہار ہمدردی

وزیراعظم کی ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کی ہدایت، وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو مکمل معاونت کی یقین دہانی

تمام صوبے امن وامان کی صورتحال اور عوام کے جان و مال کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی انتظامات میں بہتری لائیں: وزیراعظم کی ہدایت

امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے لئے وفاق اور صوبوں میں اشتراک عمل موثر بنایا جائے: وزیراعظم کی ہدایت

عوام کے جان ومال کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے: وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں کو ہدایت

وزیراعظم کی وزیر اعلی سندھ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

وزیراعظم کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا

سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم اے جناح روڈ بولٹن مارکیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

ایم اے جناح روڈ بولٹن مارکیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ڈاکٹر فاروق ستار

شہرِ کراچی میں رواں ماہ ایک کے بعد دوسرے واقعے کا رونما ہونا انتہائی تشویشناک ہے، اس طرح کے عمل سے کراچی کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی۔ڈاکٹر فاروق ستار

دشمن اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ڈاکٹر فاروق ستار

دھماکے میں قیمتی جان کے نقصان پر دکھ اور افسوس ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار

اللہ پاک دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو جلد صحتیابی دیں آمین۔ڈاکٹر فاروق ستار

دھماکے میں جاں بحق خاتون، اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ڈاکٹر فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی بولٹن مارکیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت

دھماکے میں شہید ہونے والی خاتون کی شہادت پر اظہار افسوس

دہشتگردی کی کاروائی میں نشانہ بننے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی سہولیات دی جائیں

دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافہ تشویش ناک ہے

قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹیں
*وفاقی وزیر شازیہ مری کی کراچی کے علاقے کھارادر میں بم دھماکے پر مذمت*

کراچی کے علاقے کھارادر میں بم دھماکہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے، وفاقی وزیر شازیہ مری

کھارادر بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور زخمی افراد کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہیں، شازیہ مری

دہشتگردی کے واقعات سے کراچی کے امن کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، شازیہ مری

دہشتگرد اپنے عزائم میں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے:وفاقی وزیر شازیہ مری

پوری قوم اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، شازیہ مری

جانبحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کیلئے دعاگو ہیں۔ شازیہ مری
کپڑا مارکیٹ بولٹن مارکیٹ پی ایس کھارادر کے قریب دھماکہ۔

نو افراد زخمی، ایک جاں بحق۔

اے ایس آئی بدر الدین بھی زخمی ہیں اور الحمدللہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔

واقعے میں ایک پولیس پک اپ اور چند دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔

بی ڈی ٹیم دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

مزید تفصیلات ملتے ہی شیئر کی جائیں گی۔ پولیس
*وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی کھارادر دھماکےکی مذمت*

دھماکے میں زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہےوفاقی وزیر صحت

زخمیوں کو بہترین طبی سہولت فراہم کی جائے گی عبدالقادر پٹیل

شدید زخمی افراد کو ڈاکٹروں بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام بدامنی کا ملکر مقابلہ کریں گے ۔عبدالقادر پٹیل

وازرات داخلہ

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کراچی دھماکے پر بیان

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی کراچی ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکے کی مذمت

چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب

وزیرداخلہ کا جانبحق خاتون کے لواحقین اور دیگر زخمی افراد سے اظہارہمدردی

صوبے میں امن وامان کو بہتر بنانے کے حوالے سے وفاق مکمل سپورٹ فراہم کریگا۔

سندھ رینجرز امن و امان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کرے۔ وزیر داخلہ کی ہدایت

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

وزیرِ بلدیات سندھ ناصر شاہ کی کھارادر دھماکے کی مذمت ۔

دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو پوری قوت سے ناکام بنائیں گے ۔
ناصر شاہ۔

بم دھماکہ خوف و ہراس پھیلانے کی ناپاک کوشش ہے۔
ناصر شاہ ۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر فرائض کی انجام دہی کے لئے موجود ہیں۔
ناصر شاہ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایات دی ییں۔
ناصر شاہ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سول اسپتال کراچی میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ۔
ناصر شاہ۔

دہشت گرد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔
ناصر شاہ۔

سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور ہرممکن مدد کرے گی۔
ناصر شاہ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کی تحقیقات کے احکامات دے دیئے ہیں۔
ناصر شاہ۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ایم اے جناح روڈ پر دھماکے کی مذمت

زخمیوں کو فوری طبعی سہولت فراہم کی جائے، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل

دھماکے کی جگہ امدادی سرگرمیاں مزید تیز کی جائیں، عمران اسماعیل

امن دشمن قوتیں ایک بار پھر کراچی میں سرگرم ہوگئی ہیں، عمران اسماعیل

حالیہ واقعات ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہیں، عمران اسماعیل

پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار کی صدر میمن مسجد کے قریب دھماکے کی مزمت،

کراچی میں امن کی فضا ایک بار پھر خراب کردی گئی ہے، بلال غفار

کاروباری شاہراہوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بلال غفار

متعلقہ ادارے جلد دھماکے کی وجوہات کا تعین کرکے حقائق سامنے لائیں، بلال غفار

دھماکے میں زخمیوں کو ہسپتالوں میں طبی سہولیات فراہم کی جائیں، بلال غفار

واقعے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، بلال غفار
پی ٹی آئی مرکزی رہنماء اور سابق رکنِ قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی کا کھارادر کپڑا مارکیٹ میں بم دھماکہ پر افسوس کا اظہار۔

ایم اے جناح روڈ میمن مسجد کے قریب اقبال کلاتھ مارکیٹ میں بم دھماکہ ایک دہشت گردانہ کاروائی ہے جس کی مزمت کرتا ہوں،آفتاب صدیقی

گذشتہ چند روز میں یہ دوسرا واقعہ ہے، اس واقع میں ابتدائی طور پر چند افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،آفتاب صدیقی

قانون نافذ کرنے والے تحقیقات کر رہے ہیں جس سے ساری صورتِ حال واضح ہو جائے گی،آفتاب صدیقی

ملک دشمن شہرِ کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں،آفتاب صدیقی

پوری قوم متحد ہو کر اس دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،آفتاب صدیقی
پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان میمن مسجد کے قریب دھماکے کے مقام پر پہنچ گئے۔

کراچی میں ایک بار پھر امن و امان کو خراب کیا جارہا ہے۔

ایسا محسوس ہوتا ہے یہاں اب تک سلیپر سیل موجود ہیں،

میرا سوال ہے پاپوش کے دہشگردوں کا کیا ہوا انہیں آج تک گرفتار نہیں کیا گیا،

کراچی یونیورسٹی میں بلاسٹ ہوا اس کا کیا ہوا

پولیس کو امن و امان برقرار رکھنا ہے مگر وہ سیاسی انتقام میں لگی ہے،

سیاسی لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پچھلے سال 53 ہزار موٹر سائیکل چھینی گئیں

55 ہزار موبائل، 1700 گاڑیاں چھینی گئیں

گھروں کی دہلیز پر کراچی میں لوگوں کو لوٹ لیا جاتا ہے

اندرون سندھ میں ڈاکو راج ہے شہروں میں بم دھماکے ہورہے ہیں

میرے حلقے میں یہ دوسرا دہشتگردی کا واقعہ ہوا ہے۔

اس کا مطلب اس علاقے کی پولیس ناکام ہوگئی ہے۔

پولیس اپنی زمہ داری پوری نہیں کررہی

پولیس سیاستدانوں کے ذاتی مفادات کیلئے کام کررہی ہے

تمام پولیس کو وزیروں کی سیکورٹی کیلئے لگادیا ہے

عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا حکومت سندھ کی زمہ داری ہے،

پولیس اور سندھ حکومت کی کارکردگی صفر ہے،

مراد علی شاہ یہاں آئے اور حالات دیکھے

سندھ حکومت رینجرز کو مزید اختیارات کیوں نہیں دیتی

رینجرز کو محدود کردیا ہے

کراچی میں مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جاتے تھے جو بند ہوگئے۔

ایکپس کی مینٹگ میں سیاسی سرپرستی کو اجاگر کیا گیا عوام کے سامنے لائیں

عوام کو ایپکس کمیٹی کے اسٹیٹس کا بتایا جائے۔

صدر میں بلاسٹ ہوا تو کیا پولیس سندھ حکومت سورہی تھی،

بلاسٹ کے بعد سے اب تک انہوں نے کیا کیا؟؟

سزا جزا کا نظام نہیں ہوگا تو پولیس بھی تبادلوں سے بےفکر رہے گی۔

جن علاقوں کے حالات خراب ہیں وہاں پولیس افسروں کو تبدیل کیا جائے۔
انتہائی افسوس ناک مناظر

کھارادر بم دھماکے میں زخمی خاتون دم توڑ گئی

خاتون کے ساتھ موجود اسکا بیٹا اپنی ماں کو آوازیں دیتا رہا

ماں اٹھو ماما اٹھو لیکن ماں نہ اٹھی

بیٹا ماں کے نہ اٹھنے پر چیخ چیخ کے رونے لگا
کراچی کے علاقے میٹھادر میں میمن مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے کی پر زور مزمت کرتے ہیں ،
(صدر، اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن محمد عبداللہ بٹرا)

کراچی کا امن دوبارہ خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
کراچی کی عوام میں شدید خوف کہ لہر پھیل گئی ہے

شرپسند عناصر دوبارہ شہر کا امن خراب کرنے کے درپے ہیں۔

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بے انتہا قربانیوں کے بعد شہر کا امن بحال ہوا ہے۔

روشنیوں کے شہر کراچی پھر سے یہ شرپسندی ہرگز برداشت نہیں۔

اس طرح کے بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔

حکومت اس واقعے کا فوری سخت نوٹس لے اور ملزمان کو فوری حراست میں لیا جائے

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے
( صدر, اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن( محمد عبداللہ بٹرا)

سابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی کی کراچی میں دہشت گردی کی شدید مذمت

ملک دشمن عناصر ایک بار پھر اپنے ناپاک ارادوں سے کراچی میں دہشت پھیلانا چاہتے ہیں، علی زیدی

ایک ماہ میں کراچی میں تیسرا دھماکہ مذموم مقاصد کو ظاہر کر رہا ہے، علی زیدی

ملک دشمن عناصر کراچی کے دیرپا امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، علی زیدی

پاکستان کا امن تباہ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے، علی زیدی

کراچی کے تمام حساس مقامات کی سکیورٹی کو بڑھایا جائے، علی زیدی

صوبائی حکومت وقت دھماکے میں زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرے، علی زیدی
وزیرِ بلدیات سندھ ناصر شاہ کی کھارادر دھماکے کی مذمت ۔

دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو پوری قوت سے ناکام بنائیں گے ۔
ناصر شاہ۔

بم دھماکہ خوف و ہراس پھیلانے کی ناپاک کوشش ہے۔
ناصر شاہ ۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر فرائض کی انجام دہی کے لئے موجود ہیں۔
ناصر شاہ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایات دی ییں۔
ناصر شاہ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سول اسپتال کراچی میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ۔
ناصر شاہ۔

دہشت گرد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔
ناصر شاہ۔

سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور ہرممکن مدد کرے گی۔
ناصر شاہ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کی تحقیقات کے احکامات دے دیئے ہیں۔
ناصر شاہ۔
ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کی سول اسپتال ٹراما سینٹر آمد

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور ڈی سی ساؤتھ بیرسٹر مرتضی وہاب کے ہمراہ ہیں

ڈاکٹرز کی بیرسٹر مرتضی وہاب کو زخمیوں کی حالت کے حوالے سے بریفنگ

ابھی تک ایک خاتون شہید اور 16افراد زخمی ہوۓ ہیں ۔بیرسٹر مرتضی وہاب کو بریفنگ

زخمیوں کو بہترین طبی سہولت فراہم کی جائے۔بیرسٹر مرتضی وہاب کی طبی عملے کو ہدایت

شہری مشتبہ افراد پر نظر رکھیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب

اپنے ارد گرد، گنجان علاقوں، تجارتی مراکز اور شاپنگ سینٹرز کے اطراف سیکورٹی سخت رکھی جائے۔بیرسٹر مرتضی وہاب
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کھارادر بم دھماکہ کے مقام اور بعد ازاں ٹراما سینٹر پینچ گئے۔

وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر خلیل ہوت و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور جاری تحقیقاتی کام سے آگاہی حاصل کی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ ایک موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد سے کیا گیا ہے۔ سعید غنی

یہ واقعہ بھی کم و بیش صدر میں ہونے والے سے مماثلت رکھتا ہے۔ سعید غنی

بظاہر ایسا لگتا رہا ہے کہ پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سعید غنی

صبح تک تحقیقاتی ادارے اس سلسلے میں مزید تفصیلات فراہم کرسکیں گی۔ سعید غنی

اب تک 1 خاتون کی شہادت اور 12 افراد کے زخمی ہونے کی رپورٹ ہے۔ سعید غنی

جامعہ کراچی اور صدر بم دھماکہ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کامیابیاں ملی ہیں اور جلد ہی ان دونوں سانحات میں ملوث دہشتگردوں کو ان کے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ سعید غنی

دہشتگردی کے واقعات ملک کے مختلف مقامات پر ہورہے ہیں۔ سعید غنی

ماضی میں دہشتگردی کے واقعات پر ہماری فوج، رینجرز اور پولیس نے کامیابیاں حاصل کرکے کئی دہشتگرد گروہ کا قلعہ قمعہ کیا تھا۔ سعید غنی

انشاءاللہ اس بار بھی دہشتگردوں کو ان کے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ سعید غنی

کراچی ایک بڑا شہر ہے یہاں کے ایک ایک انچ پر پولیس یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعینات نہیں کیا جاسکتا۔ سعید غنی

اس طرح کے واقعات کے اثرات ملک اور امن و امان پر منفی پڑتے ہیں۔ سعید غنی

ایسا لگتا ہے کہ ان واقعات کے پس پشت ایسی قوتیں کارفرما ہیں جو پاکستان کا امن تباہ کرنے کہ سازشیں کررہی ہیں۔ سعید غنی

مجموعی طور پر تھریڈ پاکستان اور ریاست پاکستان کو ہیں۔ سعید غنی

اس کا مقابلہ ہم سب کو مل کر، جس میں حکومتیں بھی ہیں، امن و امان کی بحالی کے اداروں اور پاکستانی قوم کو مل کر کر اس ہوگا۔ سعید غنی

بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی نے ٹراما سینٹر میں زخمیوں اور سانحہ میں جاں بحق ہونے والی خواتین کے شوہر، بیٹے اور بھائیوں سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو، قاسم سومرو اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی حالت کے حوالے سے ڈاکٹروں سے معلومات حاصل کی۔

تمام زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ سعید غنی

شدید زخمی جن کی تعداد 3 ہے ان کو فوری طور پر آئی سی یو وارڈز میں شفٹ کردئیے گئے ہیں۔ سعید غنی

زخمیوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ سعید غنی

ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فوری طلب کرلیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو

اسپتال میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو

شہید خاتون کے شوہر اور اہلخانہ سے شدید دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہیں۔ سعید غنی
کراچی کے علاقے میٹھادر میں میمن مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے کی پر زور مزمت کرتے ہیں
کراچی کا امن دوبارہ خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
کراچی کی عوام میں شدید خوف کہ لہر پھیل گئی ہے
شرپسند عناصر دوبارہ شہر کا امن خراب کرنے کے درپے ہیں۔
قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بے انتہا قربانیوں کے بعد شہر کا امن بحال ہوا ہے۔
روشنیوں کے شہر کراچی پھر سے یہ شرپسندی ہرگز برداشت نہیں۔
اس طرح کے بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔
حکومت اس واقعے کا سخت نوٹس لے اور ملزمان کو فوری حراست میں لیا جائے
محمد اسمٰعیل لالپوریہ
ترجمان سندھ تاجر اتحاد
چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال کی کھارادر دھماکہ کی مذمت

سندھ حکومت امن کے قیام میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

مصطفیٰ کمال کا دھماکے میں جانبحق خاتون کے اہل خانہ سے دلی افسوس اور دکھ کا اظہار۔

حکومت زخمی افراد کو بہترین علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرئے۔
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کی ٹراما سینٹر میں میڈیا سے بات چیت

دھماکہ 9 بج کر 16 منٹ پر ہوا،سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے

دھماکے کے بعد بھگدڑ مچتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج

دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج شچ نیوز کو موصول

دھماکا ہوتے ہی بازار میں موجود افراد کو سہما ہوا دیکھا جاسکتا ہے

سی سی ٹی وی فوٹیج جائے دھماکے سے نصب کیمرے سے حاصل کی گئی،تفتیشی حکام
صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کراچی کے علاقے کھارادر میں بم دھماکے کے بعد ٹراما سینٹر ایمرجنسی کا دورہ

صوبائی وزیر صحت سندھ نے ٹراما سینٹر میں زخمیوں کی عیادت کی۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر ضلع ساؤتھ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، زخمیوں کو فوری اعلاج دینے کی ہدایت۔

زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جاۓ گی۔ صوبائی وزیر صحت سندھ

بم دھماکہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو

صوبائی وزیر صحت کا کھارادر بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار۔

دہشتگردی کے واقعات سے کراچی کے امن کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ صوبائی وزیر صحت سندھ

دہشتگرد اپنے عزائم میں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو

جانبحق ہونے والے افراد کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ صوبائی وزیر صحت سندھ
کراچی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سلمان عبداللہ مراد کی جانب سے بولٹن مارکیٹ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی ۔ کراچی میں بم دھماکوں کے حالیہ واقعات ایک منظم سازش ھے۔ معاون خصوصی سلمان عبداللہ مراد

کراچی۔ سندھ حکومت بے گناہ شہریوں کو شھید اور زخمی کرنے والے دھشت گردوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کرے گی۔ معاون خصوصی سلمان عبداللہ مراد

کراچی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو بھتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ معاون خصوصی سلمان عبداللہ مراد

کراچی۔سندھ حکومت ملوث دھشتگردون کو کیفر کردار تک پہنچانے گی۔ سلمان عبداللہ مراد

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کراچی میں دھماکے کی شدید مذمت

جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

واقعے کی جامع تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

زخمیوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی پر زور

متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی، مکمل یکجہتی اور تعزیت کا اظہار

امیر جماعت اسلامی کراچی

حافظ نعیم الرحمٰن امیر جماعت اسلامی کراچی کھارادر دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے

کھارادر واقع بہت افسوس ناک ہے۔حافظ نعیم

ایک خاتون شہید ہوگئی ہے۔

الخدمت اور جماعت اسلامی کے رضاکار موجود ہیں

یہ سوالیہ نشان ہے تمام سیکورٹی اداروں پر

سیکورٹی ادارے سیاسی عمل میں زیر بحث ہیں

لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے

ہم نے بار بار اس جانب توجہ دلائی گئی مگر سندھ حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا

سندھ حکومت امن و امان کی زمہ دار ہے۔

سندھ رینجرز اپنی ٹیموں کو ہوشیار کریں۔

ہمارے کئی دشمن ہیں

امریکہ اور بھارت کراچی کے دشمن ہیں

کئی طرح کی ایجنسیاں کراچی میں کام کرتی ہیں

حکومت سندھ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بیٹھے

الخدمت اور جماعت اسلامی کے رضاکار حاضر ہیں۔

اگر بازاروں میں اس طرح بم دھماکہ ہوں گے تو عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوگا

عوام خوف زدہ ہوئی تو صورتحال مزید خراب ہو جائے گی

تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس صورتحال پر ایکشن لینا چاہیے

جان بوجھ کر شہر کراچی کا امن و امان بگاڑا جا رہا ہے

کراچی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے

وفاقی حکومت، سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر ایکشن لیں۔
ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کی سول اسپتال ٹراما سینٹر آمد

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور ڈی سی ساؤتھ بیرسٹر مرتضی وہاب کے ہمراہ ہیں

ڈاکٹرز کی بیرسٹر مرتضی وہاب کو زخمیوں کی حالت کے حوالے سے بریفنگ

ابھی تک ایک خاتون شہید اور 16افراد زخمی ہوۓ ہیں ۔بیرسٹر مرتضی وہاب کو بریفنگ

زخمیوں کو بہترین طبی سہولت فراہم کی جائے۔بیرسٹر مرتضی وہاب کی طبی عملے کو ہدایت

شہری مشتبہ افراد پر نظر رکھیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب

اپنے ارد گرد، گنجان علاقوں، تجارتی مراکز اور شاپنگ سینٹرز کے اطراف سیکورٹی سخت رکھی جائے۔بیرسٹر مرتضی وہاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں