کراچی اسٹریٹ کریمنلز سے پولیس مقابلہ، دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت تین ڈاکو گرفتار، لوٹ مار کررہے تھے،

کراچی: تھانہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز سے پولیس مقابلہ، ایس ایس پی کورنگی طارق نواز

دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت تین ڈاکٸو گرفتار، ڈاکٸو کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاٸون سیکٹر 15 کے قریب شہری سے لوٹ مار کررہے تھے، گشت پر مامور پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکٸوں نے پولیس پر فاٸرنگ شروع کردی، گرفتار ڈاکٸو سے اسلحہ تین پسٹل اور چھیننے ہوٸے موباٸل فون اور ایک بیگ برآمد، گرفتار ملزمان کے زیر استعمال چھینی ہوٸی موٹرساٸکل بھی برآمد ہوٸی،
گرفتار ملزمان کی شناخت زخمی جاوید علی دیگر اسد اللہ اور ممتاز کے نام سے ہوٸی، طارق نواز
گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کیلٸے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، پولیس
گرفتار دیگر دو ملزمان کو قانونی کاررواٸی کیلٸے تھانے منتقل کیا جارہا ہے،

گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے، ایس ایس پی کورنگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں