حلیم عادل شیخ پر حملے کے دوران ٹرانسپورٹر رہنما ملک شہزاد اعوان کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا ٹرانسپورٹرز کا اجلاس طلب
گزشتہ روز صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان کو پیش آنے والی صورتحال کے بعد چیئرمین آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے نثار جعفری کا پاکستان بھر کی ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب، چیرمین نثار جعفری نے کل کے واقع کی مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے شرپسند عناصر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ،
ہم ہر صورت اپنے ٹرانسپورٹر رہنما ملک شہزاد اعوان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپنی حکومت میں موجود شر پسند عناصر کو جلد سے جلد گرفتار کرے ورنہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے سندھ حکومت کیخلاف احتجاج کی کال دی جائے گی