زلفی بخاری اور ڈپٹی کمشنر اٹک کی مبینہ کرپشن نون لیگی رہنما نے کہا کہ سرکاری فنڈ زلفی کے باپ کی زمینوں پر نہیں لگانے دیں گے

امیدوار مسلم لیگ ( ن ) حلقہ پی پی ون سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کے والد سابق نگران وفاقی وزیر واجد بخاری ، وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب یاور بخاری کے بھائی خاور بخاری ، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی مبینہ بدعنوانیوں ، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے ملی بھگت کے نتیجہ میں ہونے والی کاروائیوں ، اے ایس پی صدر سرکل اٹک جواد اسحاق کے غیر قانونی اقدامات ، تحریک انصاف کی حکومت میں اینٹی کرپشن پنجاب اور دیگر محکموں میں ہونے والی انکوائریوں کے نام پر کیے جانے والے سنگین مذاق سے بھی تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے دیگر افسران پر بدعنوانی ، اختیارات سے تجاوز اور دیگر سنگین الزامات عائد کیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملٹی میڈیا کے ذریعے میڈیا کو مکمل تفصیلات سے اپنی رہائش گاہ پر ہونے والی پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی اعجاز بخاری کے سابق پی اے سید محمود شاہ ، انجمن اسلامیہ اٹک کے اراکین ، سابق کونسلران بلدیہ اٹک ، ملک ناصر اعوان ، ملک جاوید اقبال ، ملک اسلم اعوان ، معززین علاقہ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ اٹک میں بخاری برادران سرکاری وسائل کوناجائز استعمال کررہے ہیں مرکزی جامع مسجد کی ملکیتی وقف زمین پرقابض شخص کی پشت پناہی کی جارہی ہے زلفی بخاری کے والدواجدبخاری قبضہ مافیاکے سرپرست ہیں میں ہر صورت مسجدکی وقف زمین پرناجائزقبضہ واگزارکرواکررہوں گا یاوربخاری نے محکمہ صحت کے ملازمین اپنے گھر ملازم رکھے ہوئے ہیں ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر بخاری ہاوس کے ملازم بنے ہوئے ہیں جنہوں نے ضلع بھر میں کرپشن کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں شہر میں صفائی کی ابترحالت کے باوجود سب اچھاکی رپورٹ اوپر دی جا رہی ہے ضلع میں مسلم لیگ ( ن ) کے اندر موجود گندے انڈوں کونکال باہر کروں گا میں مسلم لیگ ( ن ) کا نظریاتی ورکر ہوں مجھے اورمیرے بیٹے کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے میرے خلاف تمام الزامات کی اوپن انکوائری میڈیا کی موجودگی میں کی جائے جس کے لئے میں ہروقت ہر فورم پر پیش ہونے کوتیارہوں میں نے ہمیشہ حق و صداقت کی آوازبلند کی ہے ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر اور بخاری برادران کی کرپشن کو بے نقاب کرتارہوں گا ان کے بیٹے کی گرفتاری کے پیچھے بخاری برادران ، ڈی سی اٹک اور پولیس کا گٹھ جوڑ شامل ہے ان کے بیٹے کی گرفتاری کی وجہ انجمن اسلامیہ کا اپنی زمین واگزار کرانے کیلئے ڈپٹی کمشنر اٹک کو دی جانے والی درخواست ہے جس پر ڈی سی سانپ بن کر بیٹھے ہیں مسجد کی اراضی کو فروخت کرنے والے قبضہ مافیا کی سرپرستی واجد بخاری کر رہے ہیں اسلام آباد میں مقیم کاملپورسیداں کا رہائشی ،ا جو مسجد کی اراضی فروخت کر چکا ہے وہ کار ڈرائیونگ کرتا ہے جس میں واجد بخاری اور ڈپٹی کمشنر کی موجودگی کے ثبوت بھی وہ انکوائری کو پیش کر سکتے ہیں قبضہ مافیا کو ڈی سی آفس آنے پر ڈی سی انہیں چائے بسکٹ کھلانے کے دوران منع کر دیتا ہے کے اندر کسی اور کو نہیں آنے دیا جائے مرکزی جامع مسجد اٹک جو ضلع اٹک کی سب سے بڑی مسجد ہے اس کا انتظام سنبھالنے والے ادارہ انجمن اسلامیہ کی جانب سے اپنی زمین واگزار کرانے کیلئے قبضہ مافیا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اٹک کو درخواست دی گئی ا س درخواست پر قبضہ مافیا جس کی سرپرستی بخاری برادران کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر اٹک نے نشاندہی سے مسلسل ٹال مٹول کیا جس پر میں نے کچہری چوک میں احتجاج کا اعلان کیا اس پر کہا گیا کہ آپ احتجاج نہ کریں ہم نشاندہی کر کے رپورٹ آپ کو دے دیں گے میڈیا کی موجودگی میں جس میں ڈپٹی چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ طاہر نقاش اور دیگر موجود تھے نشاندہی کی گئی اور بعدازاں اس رپورٹ میں جو قبضہ مافیا کے خلاف تھی رپورٹ تبدیل کر کے قبضہ مافیا کے حق میں رپورٹ جاری کی گئی جو حقائق کے منافی ہے وہ مسجد کی زمین کیلئے ہر طرح سے قانونی جنگ لڑیں گے اور انہوں نے سول سوساءٹی اور میڈیا سے بھی کہا کہ وہ اس کار خیر میں ان کا ساتھ دیں 1926 میں یہ زمین دی گئی تھی یہ مسجد کا اثاثہ ہے اس پر حساس ادارے کا افسر میجر قیصر عباس جو قبضہ مافیا میں شامل ہے اس کے خلاف آرمی چیف ، ملٹری قوانین کے مطابق ایکشن لے جو زمین فروخت کر کے چلا گیا ہے اور اپنے ادارے کا نام ہر جگہ غلط طور پر استعمال کر رہا ہے اس کے خلاف درخواستیں دینے والا جو شراب کا رسیا ہے اور ہر وقت شراب کے نشے میں دھت رہتا ہے 10 روز قبل شراب کے نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے اس کا ایکسیڈنٹ ہوا اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے اور وہ ہر جگہ کھلے بندوں کہتا ہے کہ اس کی سرپرستی واجد بخاریملک کر رہے ہیں ہم ملک طاہر اعوان کو کسی بھی کیس میں اندر کرا دیں گے اور ہمارے خلاف اٹھنے والی یہ آواز بند ہو جائے گی انہوں نے بتایا کہ ان کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا آغاز گزشتہ سال 9 اگست کو ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کے خلاف دی جانے والی درخواستوں کے بعد ہوا جو میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری اور کمشنر راولپنڈی کو دیں ڈی سی اٹک نے کرونا وائرس کے دوران لنڈا بازار اٹک سے بستر خرید کر کرونا کے مریضوں کو فراہم کیے کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے بنائے جانے والے ہسپتالوں میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے 5 ہزار کی خریداری کو 15 ہزار روپے ظاہر کیے گئے پنڈی گھیب میں 5 ہزار روپے میں خرید ہونے والی اشیاء اٹک میں ڈی سی علی عنان قمر کی نگرانی میں 15 ہزار روپے میں خریدی گئی جو ان کے ایماندار ہونے کی واضح سند ہے اٹک میں کروڑوں روپے نقشہ فیس کی مد میں وصول کیے گئے اور ان کے نقشہ جات محض رشوت نہ دینے کی وجہ سے منظور نہیں کیے جا رہے اور غیر قانونی عمارتوں کو سیل کر کے پھر مک مکا کے ذریعے ڈی سیل کر دیا گیا جس میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی گئیں کوئی جرمانہ نہیں کیا گیا اگر یہ غیر قانونی تھیں اور انہیں سیل کیا گیا تو پرپھر انہیں ڈی سیل کس بناء پر کیا گیا اس کا جواب ایماندار ڈی سی علی عنان قمر کے پاس نہیں ہے شادی ہال سیل کے گئے اور پھر ڈی سیل کیے گئے اس کے پیچھے بھی پوری داستان الف لیلہ موجود ہے میں نے اٹک کی تاریخ کے بد عنوان ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کے خلاف اس کی کرپشن پر ثبوت کے باوجود اعلیٰ حکام کی جانب سے درخواستیں ملنے پر کاروائی نہ ہونے کے سبب عدالت عالیہ راولپنڈی بینج میں رٹ دائر کی تو ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا کہ رٹ میں میرا نام استعمال نہیں ہو سکتا صرف عہدہ ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ کرپشن علی عنان قمر کرے اور سزا کوئی اور ڈپٹی کمشنر بھگتے میں نے ایک درخواست گزشتہ سال 14 ستمبر کو ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو دی اس میں ڈپٹی کمشنر اٹک کی کرپشن کے ثبوت بھی لگائے سابق ایم او پی بلدیہ اٹک عبدالسلام عباسی کے خلاف بھی کرپشن کی درخواست دی میری ڈی جی اینٹی کرپشن کو دی جانے والی ڈپٹی کمشنر اٹک کے خلاف دی جانے والی درخواست 5 ماہ بعد 27 جنوری کو ڈی جی اینٹی کرپشن نے ڈپٹی کمشنر اٹک کو بھجوا دی اور ان سے سوال کیا کہ آپ کے خلاف بدعنوانی کی درخواست ہے اس کا جواب دیں کہ آپ بدعنوان ہیں کہ نہیں تاکہ درخواست کو داخل دفتر کیا جا سکے نیا پاکستان میں جو وزیر اعظم عمران خان کرپشن کے خلاف روزانہ کئی گھنٹے بولتے ہیں ان کے دور میں افسران کی کرپشن کو کس طرح تحفظ دیا جا رہا ہے اس کی بھی یہ ادنیٰ مثال ہے پورے پنجاب میں نا اہلی کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر اٹک پنجاب کے 36 اضلاع میں بدانتظامی کی وجہ سے 27 ویں نمبر پر آئے ہیں ڈپٹی کمشنر اٹک ، واجد بخاری کی زمین جو ڈھوک فتح اور ماڑی کے درمیان میں ہے اس پر سرکاری خزانے سے 5 کروڑ روپے سے زائد رقم لگا کر ترقیاتی کام کرانا چاہتے ہیں تاکہ اس کی قیمت کوڑیوں سے اربوں روپے کی ہو جائے اور واجد بخاری کو فائدہ ہو 100 کنال سے زائد زمین کو ڈویلپ کیا جا رہا ہے اور ا س پر کہا گیا کہ ملک طاہر اعوان کو فوری طور پر کسی کیس میں اندر کیا جائے کہ وہ ہمارے خلاف آواز نہ اٹھا سکے واجد بخاری اپنی زمین پر خود خرچہ کریں سرکاری فنڈز کسی صورت استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا سرکاری ملازمین کو محکمہ صحت سے نکال دیا گیا اور ان کی جگہ مخصوص مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی اکثریت کی بھرتی کی گئی یہ سب ڈی سی علی عنان قمر کی نگرانی میں ایک وزیر کو خوش کرنے کیلئے کیا گیا ان کی اکثریت محکمہ صحت میں بھرتی ہونے کے بعد صوبائی وزیر یاور بخاری کی کوٹھی پر کام کر رہے ہیں جن کا ثبوت کسی بھی انکوائری میں پیش کیا جا سکتا ہے ان کی حاضری کسی دفتر میں نہیں ہے تاہم ہر ماہ تنخواہ وصول کر کے وہ عمران خان کے وزیر یاور بخاری کی کوٹھی پر کام کر کے نیا پاکستان بنا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے پیادے کی طرح آوازیں لگا کر میرے خلاف لوگوں سے درخواستیں لیں اور ان پر مجھے بلائے بغیر انکوائریاں کرائیں تاہم ایک بھی انکوائری میرے خلاف نہ ہو سکی میں نے کرپشن کی ہوتی ، قبضہ کیا ہوتا تو میں آج اس طرح بخاری برادران ، ڈی سی اٹک ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو میدان میں للکار نہ رہا ہوتا میں جہاں پر مالک ہوں میرا اسی زمین پر قبضہ ہے ایک انچ بھی قبضہ ثابت کر دیا جائے تو میں تمام ان کرپشن کرنے والے بخاری برادران ، ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر اور ان کے حواریوں کو دینے کیلئے تیار ہوں میرے خلاف ڈی سی علی عنان قمر جتنی بھی انکوائریاں کرے وہ عوام کی عدالت اور میڈیا کی موجودگی میں کرے قرآن پاک سر پر رکھ کر کریں تاکہ دونوں میں سے جو جھوٹا ہو اس پر اللہ کا عذاب نازل ہو میں ثابت کروں گا کہ ڈی اٹک علی عنان قمر انتہائی بدعنوان اور بخاری ہاءوس کا ادنیٰ ملازم بنا ہوا ہے ان کی کرپشن کے تمام ثبوت میرے پاس موجود ہیں اور دیگر ثبوت جس کی اعلیٰ سطح پر انکوائری ہو گی اس پر مزید ثبوت پیش کروں گا میں نے ایک روز قبل اپنا ویڈیو بیان جاری کیا کہ ڈی سی اٹک علی عنان قمر اٹک پولیس کو استعمال کر کے جھوٹی کاروائی کا منصوبہ بنا چکا ہے اور دوسرے ہی روز اے ایس پی اٹک سرکل جواد اسحاق نے میرے بیٹے پر اپنے آپ کو پولیس افسر ظاہر کرنے کا جھوٹا مقدمہ بنا دیا کرپشن کے خلاف میں اور میرا بیٹا اسی طرح اس علاقہ کے سپوت ہونے کے ناطے آواز حق بلند کرتے رہیں گے 10 فروری کو سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی اہلیہ کے پلازہ کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر اٹک نے بلدیہ کے ایک ادنیٰ افسر کو انکوائری مارک کی اور اس پر شیخ آفتاب احمد کی اہلیہ کا نام لکھ کر آگے زوجہ شیخ آفتاب احمد سابق ایم این اے لکھ دیا کیا فائل پر ان کی بیوی کے نام کے نقشے پر شیخ آفتاب احمد کے نام کے ساتھ سابق ایم این اے تحریر ہے اور اگر نہیں ہے تو یہ بھی ڈی سی علی عنان قمر کی بدنیتی کی واضح مثال ہے اس افسر نے کیا انکوائری کرنی تھی جو ڈی سی کے ماتحت ہے تاہم قانون کے مطابق پہلے انکوائری تھی پھر نقشہ کینسل کیا جاتا یہ نقشہ پاس کرنے والے سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک چوہدری عبدالماجد ہیں جو اس وقت ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی تعینات ہیں کے خلاف کاروائی کرتے مالک کو نوٹس کیا جاتا کہ آپ کا نقشہ غیر قانونی ہے کرایہ داروں کو نوٹس دیا جاتا کہ یہ بلڈنگ غیر قانونی ہے آپ اسے خالی کریں ، اس بلڈنگ میں کاروبار کرنے والے کامسیٹس یونیورسٹی کے ہونہار طالب علم ہیں ان کا لاکھوں روپے کا نقصان کر دیا گیا تاہم ڈی سی علی عنان قمر نے تحریک انصاف کی صوبائی اور مرکزی حکومت کو تصاویر کے ذریعے اپنی کامیابی سے موم کرنے کی ضرور کوشش کی اس تبدیلی اور بے روزگاری کے دور میں ان نوجوانوں نے ادھار قرض لے کر کاروبار کیا تھا جو ڈی سی علی عنان قمر کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا ان نوجوانوں کا پندہ بیس لاکھ روپے کا نقصان کیا گیا اس کا کون ذمہ دار ہو گا میرے شیخ آفتاب احمد کے ساتھ سیاسی اختلافات ہیں اور رہیں گے میں ان کا ترجمان نہیں تاہم میں قانون ، قواعد و ضوابط کی بات کی ہے میرے بیٹے کو شیخ آفتاب کی اہلیہ کے پلازہ کو مسمار کرنے کی غیر قانونی کاروائی کے دوران آواز حق بلند کرنے پر قانون کو جوتی کی نوک پر رکھ کر غلط ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کیا گیا اور اس کاروائی کے دوران مسلم لیگ ( ن ) کے وہ افراد جو روٹی اور بوٹی میں شیخ آفتاب احمد کے ساتھ تھے ان کے ’’ گندے انڈوں ‘‘ کو بھی جلد بے نقاب کریں گے شیخ آفتاب احمد نے اپنے گھر میں غیر قانونی تجاوز کی ہوئی ہے تو یہ ان کا ذاتی فعل ہے اس میں اٹک کی عوام کا کوئی قصور نہیں شیخ آفتاب احمد نے اگر کسی کے ساتھ اپنے مفادات کی ڈیل کی ہوئی ہے تو یہ ان کی ذاتی ڈیل ہے مسلم لیگ ( ن ) تحریک انصاف کے ہر اقدام کی مخالفت کا تہیہ کیے ہوئے ہے تاہم وہ یہ فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے اور وہ شیخ آفتاب احمد کی کسی ڈیل کا حصہ نہیں شیخ آفتاب احمد نے اپنی اہلیہ کی بلڈنگ کا کچھ حصہ مسمار ہونے کے بعد کیوں حکم امتناعی حاصل کیا انہوں نے یہ کام پہلے کیوں نہیں کیا کیونکہ وہ انتظامیہ کے ساتھ ملی بھگت کر کے اپنے آپ کو سیاسی شہیدوں میں شمار کرانا چاہتے تھے چند ضمیر فروش صحافیوں نے ہمارے خلاف حقائق کے منافی خبریں بھی شاءع کر کے انتظامیہ اور اپنے سیاسی آقاءوں کو وقتی طور پر خوش کرنے کی ناکام کوشش کی بخاری برادران کے آشیرباد کے بعد ان کو اکھٹا کر کے میرے خلاف کاروائی کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں یہ مجھے اور میرے بیٹے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اس سلسلہ میں نے ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ایم آئی ، چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری پنجاب ، کمشنر راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے یہ 10 فروری کو باقاعدہ رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے بجھوا دی گئی ہے میرے خلاف انکوائری کی جائے اس کیلئے کسی نوٹس کی ضرورت نہیں مجھے کسی بھی وقت عوام کی عدالت میں طلب کر لیا جائے تاہم انکوائری وہ افسر کرے جو بخاری برادران کے در پر اپنا ضمیر گروی نہ رکھ کے آیا ہو خوف خدا رکھتا ہو ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کو کہہ کر میرے خلاف 10 درخواتیں لکھوائیں ان میں سے کسی میں مجھے نہیں بلایا گیا تاہم ثبوت نہ ہونے پر تمام درخواتیں داخل دفتر کر دی گئیں 1924 ء سے لے کر آج تک کا ریکارڈ ڈی سی اٹک نے بخاری برادران کے حکم پر نکالا اور سرکاری دفتر سے اٹھا کر ریسٹ ہاءوس میں پہنچایا اور وہاں اس کو کھنگالا گیا تاہم وہاں بھی میں سرخرو ہوا اور یہ حسب روایت شرمندہ ہوئے اور یہ رپورٹ لکھنے سے بھی کترا رہے ہیں مجھے موجودہ حکومت ، ضلعی انتظامیہ ، پولیس سے جان و مال ، اولاد کا خطرہ ہے ، میرے خلاف جھوٹی کاروائیاں کرنا ان کا معمول بن گیا ہے ڈپٹی کمشنر اٹک نے شیخ آفتاب احمد کے خلاف ریفرنس جس میں ان کے گھر کی غیر قانونی جگہ ، ان کے اہلیہ کے پلازہ کی تجاوز ، پٹرول پمپ اور دیگر جائیداد کا ایسا ریفرنس بنایا ہے جس کا نہ سر ہے اور نہ پاءوں ہے اس ریفرنس میں انہوں نے اول فول لکھا ہے اس ریفرنس میں مجھے بھی بطور وائس چیئرمین بلدیہ شامل کر دیا گیا ہے یہ ریفرنس نیب میں بھیجنے کی بجائے اینٹی کرپشن میں بھیجا گیا ہے تاکہ تمام معاملات ان کے ہاتھ میں رہیں یہ سب کچھ بخاری برادران کو خوش کرنے اور حکومت کے سامنے اپنے نمبر بنانے کیلئے کیا گیا ہے بلدیہ اٹک کا ملازم شیخ بلال ، شیخ آفتاب احمد کے گھر بطور ڈرائیور ڈیوٹی کر رہا تھا جو سب کچھ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کے علم میں تھا وزیر اعلیٰ کو دی جانے والی درخواست پر مجبور ہو کر انہوں نے چیف آفیسر کو کہا کہ یہ معاملہ اعلیٰ حکام کے علم میں آ گیا ہے اور بات میڈیا تک نہ چلی جائے ڈرائیور کو واپس بلا لیا جائے اصولی طور پر اس پر بھی ڈی سی علی عنان قمر کے خلاف ان کی بدانتظامی پر کاروائی ہونی چاہیے محکمہ مال اور دیگر سرکاری محکموں میں مک مکا کی بنیاد پر تعینایاں کی جا رہی ہیں بلدیہ اٹک میں کمرشل نقشہ جات جن کی کروڑوں روپے فیس جمع ہے کی منظوری نہیں دی جا رہی اور حکومت اعلیٰ سطح کی انکوائری ٹیم مقرر کرے تو وہ درجنوں غیر قانونی کمرشل عمارتیں جن میں سے چند تعمیر ہو گئی ہیں اور چند زیر تعمیر ہیں کی نشاندہی کر سکتے ہیں جس سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور اس کے ذمہ دار ڈی سی علی عنان قمر ہیں ضلع بھر میں لوگوں کے بینرز اتارنے والے ڈپٹی کمشنر اٹک خود اپنے بینرز کے انتہائی شوقین ہیں کچہری چوک میں انہوں نے اپنا بینر آویزاں کر رکھا ہے جس میں ٹریفک قوانین کے متعلق ہدایات ہیں قبل ازیں ایسے بینرز ڈی ایس پی ٹریفک ، سیکرٹری ، ڈی آر ٹی اے لگایا کرتے تھے اٹک میں جو بھی کام کرانا مقصود ہو تو اس پر ڈی سی اٹک کی تصویر لگا دیں سوشل میڈیا پر اپنی تشہیر کے شوقین اور بینرز پر جان دینے والے ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر بینر پر اپنی تصویر کے بعد ہر جائز ;47; ناجائز کام کی منظوری دے دیتے ہیں انہیں صرف میرے بیٹے کی ایک کار پر لاءٹنگ نظر آئی جبکہ اس سے زیادہ لاءٹوں والی سینکڑوں گاڑیاں اٹک کی سڑکوں پر موجود ہیں شیخ آفتاب احمد کے ساتھ ان کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھنے والے کمیشن مافیا ، ٹھیکیدار مافیا ، رشتہ دار اور روٹی بوٹی والے آج انہیں چھوڑ کر جا چکے ہیں تاہم ان کے پاس عہدہ نہ ہونے کے باوجود عوام کی بھرپور حمایت موجود ہے وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب یاور بخاری کے بھائی خاور بخاری اپنے بھائی کی مکمل آشیرباد سے اپنے والد کے نام سے قائم ادارہ ’’ سر منظور بخاری فاءونڈیشن ‘‘ جس میں انہوں نے بھی 5 لاکھ روپے کا چیک دیا تھا اور کئی کروڑ روپیہ لوگوں سے اپنے حکومتی اختیارات کے نام پر لے کر ہضم کر چکے ہیں عمران خان جو کرپشن کے خلاف علم جہاد لے کر میدان میں آئے تھے اس کا آغاز زلفی بخاری اور ان کے تمام خاندان سے کیا جائے تو وہ محمد نواز شریف ، زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی کرپشن بھول جائیں گے یہ لوگوں سے عطیات کے نام پر فراڈ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ ان کے خلاف جلد ایف آئی آر درج کرائیں گے مجھ سے پیسے لیے کمرہ بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اٹک کی تاریخ کے ’’ کرپٹ ترین ‘‘ ڈپٹی کمشنر ہیں جنہوں نے میری منت سماجت کی کہ جو درخواستیں میں نے دی ہیں وہ واپس لے لیں اور ان کی پیروی نہ کریں اس بات کیلئے یا وہ مسجد میں قرآن پر حلف اور طلاق اٹھائیں میں بھی اس کیلئے تیار ہوں میری منت سماجت کی گئی ، مجھے دھمکیاں دی گئیں ان کے بیٹے کی گرفتاری سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی اہلیہ کے پلازہ کو مسمار کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرنے کے دوران جب وہ بات چیت ختم کر کے اپنی گاڑی میں بیٹھے جسے اسد شاہ ڈرائیور چلا رہا تھا غیر قانونی طور پر کی گئی اور یہ کہا گیا کہ اس نے اپنے آپ کو پولیس افسر ظاہر کیا ہے جو ضلعی انتظامیہ ، اٹک پولیس اور اے ایس پی صدر سرکل اٹک جواد اسحاق کے غیر قانونی کاموں کی جھلک پیش کرتی ہے شیخ آفتاب احمد سے اختلافات کے باوجود ان کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں پر ان کے اور ان کے بیٹے کے سوا کسی نے احتجاج اور آواز بلند کرنے کی جراَت نہیں کی ان کا بیٹا گاڑی ڈرائیونگ نہیں کر رہا تھا حکومت پاکستان ، نیب اور دیگر ادارے زلفی بخاری کے کزن خاور بخاری کے خلاف اپنے والد کے نام پر ادارہ بنا کر لوگوں سے پیسے وصول کر کے ہڑپ کرنے کے الزام میں اعلیٰ سطحی انکوائری کریں اگر انتقامی کاروائی ہی کرنی تھی تو میرے خلاف کی جاتی میرے بیٹے کے خلاف غیر قانونی کاروائی کر کے انہوں نے اپنے آپ کو بے نقاب اور معاشرے میں رسوا کیا ہے انہیں وٹس ایپ کے ذریعے سفارش کی جا رہی ہے کہ ان پر مہربانی کی جائے میرے بیٹے اذان اعوان نے جو اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے دنیا کے بیشتر ممالک میں نوجوانوں کی نمائندگی ، صوبائی اور ملکی سطح پر چائلڈ لیبر ، اینٹی کرپشن ، یوتھ اسمبلی سمیت دیگر فورم پر 20 سال کی عمر نہ ہونے کے باوجود اس کم عمری میں اٹک اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر چکا ہے اس کے خلاف جعلی پولیس افسر بننے کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والا خود ابھی چند ماہ قبل اے ایس پی بنا ہے اور اس نے اپنی ابتداء ان جھوٹے مقدمات سے کی ہے آئندہ وہ کس طرح کا افسر ثابت ہو گا اس کے اس عمل نے یہ ثابت کر دیا ہے میرے بیٹے سے ان کے حسد کی وجہ یہ ہے کہ ان کے بیٹے یا تو چل نہیں سکتے یا بول نہیں سکتے یہ اللہ کا فضل و کرم ہوتا ہے میری دعا ہے کہ ان کے بیٹوں اور اہلخانہ میں سے سب کو اللہ تعالیٰ صحت اور معذوری کی زندگی سے صحت یابی کی زندگی کی جانب گامزن کرے تاہم اپنے بیٹوں کی معذوری کا غصہ میرے ہونہار بیٹے پر اتارنا اللہ تعالیٰ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے جسے میں اللہ پاک کے سپرد کرتا ہوں وہی بہتر کار ساز ہے ان کا الزام ہے کہ میرے بیٹے اور ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے انہوں نے وہ بھی میڈیا کے سامنے پیش کر دیئے پیپلز کالونی کو 8 کنال قیمتی اراضی قبرستان کیلئے دی میں نے اپنے والد مرحوم کے نام کی مسجد بنوائی ، 300 سے زائد بچوں کی کفالت وہ خود کر رہے ہیں وزیر سماجی و بہبود بیت المال پنجاب یاور بخاری اور ان کے بھائی نے اپنے والد کے نام سے غیر قانونی سرسید منظور بخاری فاءونڈیشن بنائی ہوئی ہے جس کا بورڈ برلب سڑک لگا ہوا ہے جو ایماندار ڈی سی علی عنان قمر کو آج تک نظر نہیں آیا تجاوزات کے نام پر تاجروں کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں اور ہم نے 2 صحافیوں کے خلاف پانچ پانچ کروڑ روپے کے حرجانے کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں ان کے خلاف سائبر کرائم میں بھی چلے گئے ہیں میرے خلاف جو مقدمات قائم کیے گئے ان میں سے کسی میں نہ سزا ہوئی نہ جرمانہ ہوا ۔

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کے ترجمان سے امیدوار مسلم لیگ ( ن ) حلقہ پی پی ون سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان کی جانب سے کیے گئے الزامات کے بارے میں ان کا موَقف معلوم کیا گیا تو انہوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک سے رابطہ کر کے بتایا کہ وہ ملک طاہر اعوان کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کے بارے میں کوئی موَقف نہیں دینا چاہتے ’’ نو کمنٹس ‘‘ ان کا موَقف ہے ۔

وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب یاور بخاری کے ترجمان سید عمران بخاری نے بتایا کہ ملک طاہر اعوان کی جانب سے بخاری برادران پر جن میں واجد بخاری ، یاور بخاری اور خاور بخاری شامل ہیں پر جو الزامات عائد کیے گئے ہیں اس کا بھرپور جواب جلد ہی پریس کانفرنس میں دیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں