38

وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب کا فیصلہ، اہم اجلاس طلب

وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب کا فیصلہ، اہم اجلاس طلب

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اور پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، عمران خان آج شام کو قوم سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ پاکستان کیلئے لڑا ہوں اور آخری گیند تک لڑتا رہوں گا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس بھی ہوا تھا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا اور حکومت کی قانونی ٹیم شریک ہوئی تھی جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے اور پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے آپشن پر غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے تاریخی متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ کو آئین سے متصادم قرار دیا تھا ۔

عدالت نے حکم دیا کہ وزیراعظم صدر کو اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس نہیں دے سکتے تھے، تحریک عدم اعتماد کی کارروائی جاری رکھی جائے اگر تحریک کامیاب ہو تو نئے قائد ایوان کے انتخاب تک اجلاس ملتوی نہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں