50

عائشہ عمر رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہونگی: خاتون نجومی کا دعویٰ

عائشہ عمر رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہونگی: خاتون نجومی کا دعویٰ

پاکستان کی معروف خاتون نجومی سامعیہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ عائشہ عمر رواں سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

عائشہ عُمر نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کے پروگرام میں شرکت کی جہاں خاتون نجومی سامعیہ خان نے اداکارہ سے متعلق اہم انکشاف کیا۔

خاتون نجومی نے کہا کہ رواں سال عائشہ عُمر کے لیے بہت اچھا ثابت ہوگا کیونکہ وہ دسمبر میں شادی کرلیں اور اُن کا شوہر اُن کی پسند کے مطابق ہوگا۔

یہ انکشاف سُن کر عائشہ عُمر نے نعمان اعجاز سے پوچھا کہ کیا میں ان کی بات پر یقین کرلوں؟ جس پر اداکار نے کہا کہ جی ہاں! آپ یقین کرلو۔

عائشہ عُمر نے خاتون نجومی سے سوال کیا کہ جن سے میری شادی ہوگی، وہ شخص میری زندگی میں آچکے ہیں یا نہیں؟ جس پر اُنہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ برس آپ کی زندگی میں انٹری دے چکے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے لمبے قد والے لڑکے پسند ہیں اور چاہتی ہوں جس سے شادی ہو وہ عزت کرنے والا ہو اور ایماندار ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں