
روسی وزیراعظم کے مطابق روس تین دہائیوں کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔
روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن کا کہنا ہے کہ مغربی پابندیوں کی وجہ سے روس کو مشکل ترین وقت کا سامنا ہے، پھر بھی روس کو عالمی معیشت سے الگ کرنے کی غیرملکی کوششیں ناکام ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کمپنیوں کے جانے سے روس میں نئے تاجروں کے لیے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ یوکرین میں روس کی جارحیت روکنے کے لیے مغربی ممالک نے روس پر غیر معمولی معاشی پابندیاں عائد کی ہیں۔