55

مہوش حیات استنبول میں کھو گئیں

مہوش حیات، فوٹو ٹوئٹر
مہوش حیات، فوٹو ٹوئٹر 

تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات  ترکی کے شہر استنبول کے خوبصورت نظاروں میں کھو گئیں۔

مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر استنبول سے اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

اس تصویر میں اداکارہ کو کرلی ہیر اسٹائل میں کالے رنگ کی لیدر جیکٹ پہنے اور سن گلاسس لگائے  استنبول شہر کی فضاؤں اورخوبصورت نظارے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے استنبول کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ استنبول میں کھو گئی ہیں‘۔

مہوش حیات کی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’ برائے مہربانی مدد کیلئے 15 پر کال کریں‘۔

 ایک اور صارف نے پنجابی میں لکھا کہ’ وہ ڈھونڈ لیں اداکارہ کو؟‘

 جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ’ہاں آپ کے بال بھی آپ کے مکمل طور پر کھو جانے کی کہانی سنارہے ہیں‘۔

یہاں تک کہ شنیرا اکرم بھی اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

اُنہوں نے مہوش حیات کے اس ٹوئٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ’ اُنہیں ابھی مہوش حیات ووگ میگزین سے ملیں، سب خیریت ہے!‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں