55

ہم نے آئین شکنی نہیں کی، آئینی حلف لیا ہے: شاہ محمود قریشی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سابق وزیرِ خارجہ، پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے آئین شکنی نہیں کی، آئین کا حلف لیا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ خارجہ، پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لگتا ہے کہ اس اہم کیس کی آج آخری نشست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلاء اپنے دلائل آج مکمل کر لیں گے، آرٹیکل 69 کی روح ہے کہ پارلیمنٹ کے معاملات پارلیمنٹ میں رہنے چاہئیں، اسپیکر کی رولنگ فائنل ہوتی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارے آئین کے مطابق ریاست کے ہر عضو کی اپنی ذمے داری ہے، آئین بنانے والوں نے بڑا واضح مؤقف دیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی ہے، تحریکِ انصاف کا مؤقف ہے کہ اسپیکر کے پاس رولنگ کا مکمل اختیار ہے۔

سابق وزیرِ خارجہ، کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 69 نے اسپیکر کی رولنگ کو تحفظ دیا ہے، اسپیکر کی رولنگ قابلِ سماعت نہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ نئی صورتِ حال سامنے آئی ہے جسے سامنے رکھا۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہم جوڈیشل انکوائری کی گزارش کر سکتے ہیں، اگر جوڈیشل انکوائری ہوتی ہے تو میرے 7 سوال ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں