36

الو ارجن پر ٹریفک پولیس نے کتنا جرمانہ لگایا؟

الو ارجن پر ٹریفک پولیس نے کتنا جرمانہ لگایا؟

بھارتی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار الو ارجن حیدر آباد شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قانون کی گرفت میں آگئے۔

حیدر آباد کے مصروف تجارتی مرکز میں پولیس نے الو ارجن کی کار کو شیشوں پر کلر شیلڈ لگے ہونے کی وجہ سے روک لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی فلم پشپا میں شاندار پرفارمنس دینے والے اسٹار اداکار کا ٹریفک پولیس نے چالان بھی کیا، جس کے بعد انہیں فقط 700 روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑا۔

سپریم کورٹ نے کار کے شیشوں پر کلر شیلڈ لگانے پر 2012ء میں پابندی عائد کی تھی۔

پشپا کے دوسرے حصے کا فلم بین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں، جس کی شوٹنگ جاری ہے اور الو ارجن اس میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلم کے دوسرے حصے میں الو ارجن اور فہد فاضل کے درمیان ایکشن سین دیکھنے کے شائقین منتظر ہیں۔

فلم پشپا نے ہندی باکس آفس پر آگ لگادی، اس نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا اور کئی فلموں ستاروں کو اپنا مداح بنالیا، لگتا ہے کہ پشپا 2 بھی اپنا جادو چلانے میں کامیاب رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں