52

یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات تیزی سے آگے نہیں بڑھ رہے، روس

یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات تیزی سے آگے نہیں بڑھ رہے، روس

روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات تیزی سے آگے نہیں بڑھ رہے۔

اس حوالے سے ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات میں جتنی تیزی ہونی چاہیے اتنی تیز پیش رفت نہیں ہورہی۔

 روس یوکرین مذاکرات کے اگلے دور کے لیے کام جاری ہے، مذاکرات میں کسی بھی پیش رفت کے لیے ابھی ایک طویل راستہ باقی ہے۔

دوسری جانب امریکا نے یوکرین کیلئے 100 ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ یوکرین کو 100 ملین ڈالر کی اضافی سیکیورٹی امداد فراہم کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کی یوکرین کیلئے ہتھیاروں، سامان اور سپلائیز کی یہ چھٹی امداد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں