50

حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ منتخب کرنے کی قرارداد پر مونس الہٰی کی طنزیہ مبارکباد

حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ منتخب کرنے کی قرارداد پر مونس الہٰی کی طنزیہ مبارکباد

 لاہور کے مقامی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس کے دوران 199 ارکان نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرنے کی قرارداد منظور کرلی، جس پر مونس الہٰی نے طنزیہ مبارکباد دی ہے۔

قرارداد پاس ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ فلیٹیز ہوٹل کا وزیراعلیٰ بننے پر حمزہ شہباز کو مبارک ہو۔

واضح رہے کہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس ہوا، جس میں حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ منتخب کرنے کی قرار داد پیش کی گئی۔

اجلاس میں شریک ارکان نے کھڑے ہوکر قرارداد کی منظوری دی، ہال وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے نعروں سے گونج اٹھا۔

حمزہ شہباز کے حق میں قرارداد پاس ہونے پر مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں، مریم نواز نے حمزہ شہباز کو مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں