32

روس پر مزید پابندیاں عائد اور کیف کو مزید ہتھیار فراہم کیے جائیں، یوکرینی وزیر خارجہ

روس پر مزید پابندیاں عائد اور کیف کو مزید ہتھیار فراہم کیے جائیں، یوکرینی وزیر خارجہ

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کلیبا نے روسی جنگ دوسرے ممالک تک پھیلنے سے روکنے کے لیے روس پر مزید پابندیوں اور یوکرین کو مزید ہتھیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔

دیمترو کلیبا کا کہنا تھا کہ روسی جنگ کو یوکرین سے باہر نکلنے سے روکنے کا واحد راستہ روس پر زیادہ سے زیادہ پابندیاں اور یوکرین کو ہر قسم کے  ہتھیاروں کی فراہمی ہے، یوکرین کو اس سلسلے میں مکمل تعاون حاصل ہونا چاہیے۔

دوسری جانب یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے دارالحکومت کیف میں اب تک 4 بچوں سمیت 89 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سٹی کونسل کے مطابق روسی حملوں سے 318 افراد زخمی ہوئے اور 167 رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں