43

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کس مقام پر شادی کریں گے؟

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

نامور بھارتی شوبز جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کس مقام پر شادی کرنے والے اس کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔ 

اسٹار جوڑی سے متعلق یہ بتایا جارہا ہے کہ ان کی شادی رواں ماہ منعقد کی جارہی ہے، جبکہ ان کی یا اہلِ خانہ کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید بھی نہیں کی گئی۔ 

تاہم بھارت میڈیا نے ان کی شادی کی تاریخوں سے متعلق یہ بتایا تھا کہ تقریبات 13 سے 17 اپریل کے درمیان منعقد کی جائیں گی۔

جہاں ان کے مداح یہ جاننے کے لیے بیتاب تھے کہ اسٹار جوڑی زندگی کی نئے سفر کا آغاز کس مقام سے کریں گے۔ 

بھارتی میڈیا نے یہ رپورٹ کیا ہے کہ دونوں نے شادی کے لیے رشی کپور کے گھر کرشنا راج (آر کے) ہاؤس کا انتخاب کیا ہے۔ 

کرشنا راج - فوٹو: سوشل میڈیا
کرشنا راج – فوٹو: سوشل میڈیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں