47

چند سیکنڈز میں رنگ بدلنے والا اسمارٹ فون

چند سیکنڈز میں رنگ بدلنے والا اسمارٹ فون

ایک نجی کمپنی نےایک ایسا اسمارٹ فون بنایا ہے ،جس کی کیسنگ دھوپ پڑنے پر صرف 30 سیکنڈ زمیں رنگ بدل سکتی ہے ۔اور اس رنگ کو واضح طور پر کیسنگ میں دیکھا جا سکتا ہے ۔اس فون کو ’’سن شائن گولڈ ماڈل ‘‘ کانام دیا ہے ۔کمپنی کے مطابق اس کو تیار کرنے میں دو سال لگے ہیں ۔ عام حالت میں کسینگ کا رنگ زردی مائل سنہرا ہے۔ لیکن رنگ بدلنے والی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ فون میں دیگر شاندار فیچر بھی موجود ہیں۔

اس کے علاوہ اس موبائل میں دو سیلفی کیمرے ہیں جن میں سے مرکزی کیمرہ 50 میگا پکسل اور دوسرا وائڈ اینگل کیمرہ 8 میگاپکسل کا ہے۔ سیلفی کیمرا آپ کی آنکھوں کو دیکھتے ہوئے آٹو فوکس ہوتا ہے۔ لیکن اس کے دوسرے ماڈل میں 108 میگا پکسل کیمرہ پشت پر نصب ہے ۔ دونوں ماڈلوں میں قریب کی تصاویر کے لیے میکرو سینسر بھی نصب کئے گئے ہیں۔ اس میں قریباً ساڑھے چھ انچ کی اسکرین ہے، جس کی ریزولوشن 1080 پکسل اور ساخت اوایل ای ڈی ہے، جس کی اطراف خمیدہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں