376

22 ہزار 500 جی بی کی ہارڈ ڈسک تیار

22 ہزار 500 جی بی کی ہارڈ ڈسک تیار

ہارڈڈسک بنانے والی معروف کمپنی’’سی گیٹ ‘‘ نے 22 ٹیرا بائٹ (22,528گیگا بائٹ) ہارڈڈرائیو تیار کی ہے ۔کمپنی کے مطابق 22 ٹیرابائٹ ہارڈ ڈرائیو کی فروخت کا آغاز صرف چند صارفین سے کیا گیا ہے، تاہم یہ جلد ہی بڑے پیمانے پر فروخت کےلیے دستیاب ہوگی اور اس کی قیمت کا اعلان بھی اسی وقت کیا جائے گا۔ روایتی مقناطیسی ہارڈ ڈسک میں پہلے سے زیادہ ڈیٹا سمونے کےلیے ’’سنگلڈ میگنیٹک ریکارڈنگ‘ ‘(ایس ایم آر) ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

اس طرح 20 ٹیرابائٹ والی ہارڈ ڈسک میں 22 ٹیرابائٹ ڈیٹا کامیابی سے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ 20 ٹیرابائٹ والی ہارڈ ڈرائیوز دستیاب ہیں جو بالترتیب سی گیٹ کی ’’آئرن وولف پرو‘‘ اور ویسٹرن ڈیجیٹل کی ’’ڈبلیو ڈی گولڈ‘‘ ہیں جب کہ ان دونوں کی قیمت 600 ڈالر سے زیادہ ہے۔

لہٰذا یہ اُمید کی جاسکتی ہے کہ سی گیٹ کی 22 ٹیرابائٹ والی ہارڈ ڈرائیو کی قیمت بھی زیادہ ہی ہوگی۔ واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ہے کہ وہ 2023 تک 30 ٹیرابائٹ، 2026 تک 50 ٹیرابائٹ، اور 2030 تک 100 ٹیرابائٹ گنجائش والی ہارڈ ڈسک ڈرائیوز فروخت کےلیے پیش کردے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں