روجھان
پولیس کی کچہ کرمنلز کے خلاف بڑی کامیابی
پولیس مقابلے کے بعد مغوی بازیاب
روجھان کے علاقہ میں صبح 4 بجے اغوا کی واردات کو پولیس نے بڑی بہادری سے نا کام بنا دیا، انڈس روڈ میانی پھاٹک کے قریب کچہ کریمنلز نے ایک ٹرک ڈرائیور کو روکا اور اسے مغوی بنا کر ساتھ لے کر جا رہے تھے: اطلاع ملتے ہی پولیس اور کچہ کریمنلز کے مابین 45 منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، کچہ کریمنلز کی طرف سے پولیس پر راکٹ لانچر بھی فائر کیے گئے ، تھانہ روجھان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا SHOمحفوظ رھے۔
روجھان: پولیس کی پیشہ وارانہ مسلسل پیش قدمی کی بدولت ملزمان مغوی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ، مغوی حمل ولد گنڈیر قوم ممدانی سکنہ ضلع کشمور کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ، ترجمان پولیس
رمغوی کی بازیابی پر ورثاء کیجانب سے پولیس کو خراج تحسین ، ترجمان راجن پور پولیس
پولیس کا کچہ کریمنلز کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ، ڈی پی او راجن پورفاروق امجد کی طرف سے تھانہ روجھان تھانہ شاھوالی اور تھانہ گوٹھ مزاری کے تینوںSHO کو پچاس پچاس ھزار نقد انعام کا اعلان بھی کیا ھے
جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈی پی او راجن پور