ہری پور ترجمان خانپور ڈیم نے کہا ہے کہ ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گیا ہے پانی کا ذخیرہ 9 فٹ باقی رہ گیا خانپور ڈیم میں پانی کا لیول 1919فٹ پر پہنچ گیا ڈیم میں پانی کا ڈیڈ لیول 1910 ہیےخیبرپختونخواہ اور پنجاب کو زرعی اراضی کے لیے آبپاشی کے لیے پانی کی فراہمی بند ہیے ترجمان نے مزید بتایا ڈیم سے اسلام آباد سی ڈے اے اور راولپنڈی کو 50 کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے
اورخانپور ڈیم میں پانی کی آمد 25 کیوسک ہے ڈیم میں پانی کی مسلسل کمی آبی حیات کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے بارشوں کی مزید کمی کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں پانی کی فراہمی بھی مکمل طور پر معطل ہوسکتی ہے
