پاک پتن میں ایک ٹافی کے تنازعہ پر اینٹیں اور ڈنڈے چل گئے اِضافی ٹافی کیوں اُٹھائی دکاندار نے بچے کو تشدد کا نِشانہ بنایا، بچے کو تھپڑ کیوں مارے، پوچھنے پر دکاندار اور ساتھیوں نے والد کو ڈنڈوں اور اینٹوں کے وار کر کے لہولہان کردیا،
پاک پتن کے علاقہ ملک پور میں دُکان سے اِضافی ٹافی اُٹھانا مہنگا پڑ گیا، اضافی ٹافی کیوں اُٹھائی دکاندار کا بچے پر تشدد، بچے کے باپ کی اِنٹری ہوئی تو دکاندار اور ساتھیوں نے سوٹوں اور اینٹوں سے 31 سالہ مظہر حُسین کو لہولہان کردیا، زخمی شخص کو تشویش ناک حالت کے باعث ساہیوال ریفر کردیا گیا