چئیر مین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ھے کہ انڈیا نے پانی کے حوالے سے کوئی اقدام کیا تو ھم اسے جنگ سمجھیں گے امن کی خواہش اور ھماری تحمل پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی عوام کے لئے بجٹ میں حکومت سے تعاون کر رہے ہیں اور عوامی مفادات کے لئے آواز اٹھائیں۔عیدالضحی پر شہدا ،غربا اور غزہ کے عوام کو نہ بھولا جائے
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیر مین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ھے کہ انڈیا نے پانی کے حوالے سے کوئی اقدام کیا تو ھم اسے جنگ سمجھیں گے۔ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ھے ۔ انڈیا کا تحمل کے ساتھ مقابلہ کیا ۔ ملک کے لیے سب اکٹھے ھیں ۔ ھم پر حملہ کا موثر جواب دیا اور دنیا نے ھمارے بیانیہ تسلیم کیا ۔ ھماری تحقیقات کی پیشکش بھی انہوں نے ٹھکرا دی ۔ ھم امن کےلئے کام کرنا چاہ رھے ھیں ۔ پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی جا رہی ہے