وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی پاکستان سپر لیگ کا فائنل جیتنے پر لاہور قلندرزکو مبارکباد
وزیراعلی مریم نوازشریف کا پی ایس ایل کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو خراج تحسین
وزیراعلی مریم نوازشریف کی لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو مشکل حالات میں بھی فائنل کھیلنے پر شاباش۔ پی ایس ایل فائنل کا پرامن انعقاد پاکستان کی فتح ہے،پی ایس ایل کھیلنے والے کرکٹرز نے عز م و حوصلے کی مثال قائم کی
وی او
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل جیتنے پر لاہور قلندرزکو مبارکباد دی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے پی ایس ایل کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیاہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو مشکل حالات میں بھی فائنل کھیلنے پر شاباش دی -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پی ایس ایل کا پرامن انعقاد پاکستان کی فتح ہے -پی ایس ایل کھیلنے والے کرکٹرز نے عز م و حوصلے کی مثال قائم کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کو شاباش دی اوران کی عمدہ کارکردگی کو سراہا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کرکٹ پاکستانیوں کا جنون ہے، کرکٹ گراؤنڈز کی رونقیں بحال ہونا خوش آئند ہے-پاکستانی قوم امن پسند اور سپورٹس سے محبت کرنے والی ہے-