ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کا راجہ فاروق حیدر کو خوش آئند قرار دیا کہ مسلہ کشمیر کا حتمی فیصلہ کشمیریوں کی مرضی اور خواہشات کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری سے ہوگا

مظفرآباد
سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ یہ بات بڑی خوش آئند ہے کہ ڈی جی آئی پی آر نے کشمیر پر دیرینہ عوامی امنگوں کے آئینہ دار قومی موقف کو متعدد بار دہراتے ہوتے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ مسلہ کشمیر کا حتمی فیصلہ ریاست جموں کشمیر کے لوگوں کی مرضی اور خواہشات کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق راے شماری سے ہوگا اس سے ہمارے
تمام ابہام دور ہو جاتے ہیں کچھ لوگوں نے ماضی قریب میں ذاتی مقاصد کی تکمیل کے لیے پاکستان کے قومی موقف کو کمزور کرنے کے لیے ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جس پر تشویش تھی جو اب دور ہوگئی ہے اپنی رہائش گاہ پر بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں اور لائن آف کنٹرول سے تعلق رکھنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ دور اندیش قیادت کیا ہوتی یے اس کی ایک واضح مثال جب 1964 میں شیخ عبد اللہ پاکستان آے تو قائد کشمیر رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس خان نے لیاقت باغ جلسے میں اپنی تقریر کے دوران جب یہ کہا کہ چین بھی مسلہ کشمیر کا اہم فریق ہے یہ بات شیخ عبدللہ کو اس وقت بہت بری لگی تھی آج وہی بات ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی کہی اور یہ ایک حقیقت ہے دور اندیش قیادت یہی ہوتی ہے جو مستقبل میں جھانکنے اور اس کے لیے فیصلے کرنے کا ویثرن رکھتی ہے الحمدللہ ایسی قیادت کو دیکھا سنا اور ان سے سیکھنے کا موقع ملا راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ میں حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنی انتہائی اچھی سفارتکاری سے ہندوستان کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کیا اور آج وہ دنیا بھر میں اپنے موقف کی حمایت میں وفود بھیج رہا ہے اس حوالے سے میں بطور خاص محمد اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے انتہائی محنت اور جانفشانی سے کام کیا اور پوری قوم کا موقف بین الاقوامی دنیا تک پہنچایا حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں افواج کے سربراہ عاصم منیر نے جس طرح مربوط انداز میں ہندوستان کے عزائم کو ناکام بنایا جس بنیاد پر انہیں پاکستان کا اعلی ترین عہدہ فیلڈ مارشل کے اعزاز عطا کیا گیا جس پر نہ صرف پاکستان بلکہ آزادکشمیر مقبوضہ کشمیر اور تارکین وطن نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا انہیں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ائیر چیف ظہیر الدین بابر سدھو اور پوری پاک فضائیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہندوستان کی جانب سے نہ صرف پہلی دراندازی ناکام بنائی بلکہ 6 طیارے بھی مار گراے جن میں 3 رافیل تھے جن پر ہندوستان کو بہت ناز تھا پاک بحریہ کے سربراہ
ایڈمرل نوید اشرف کو بھی اس موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان کی بہترین حکمت عملی سے ہندوستان پاکستان کی بحری حدود میں داخل نا ہو پایا پاک بحریہ نے
اسے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے پاکستان کے ساحلوں سے دور رکھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں