راولپنڈی/ اڈیالہ جیل
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی نے تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا
لاہور سے آئی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی
با نی پی ٹی آئی تین مرتبہ شامل تفتیش ہونے سے انکار کر چکے ہیں
ڈی ایس پی جاوید آصف کی سر براہی میں آنے والی 13 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے تین ٹسٹ کرنے تھے
بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافر ۔فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹسٹ کئے جانے ہیں جاوید آصف ڈی ایس پی
بانی پی ٹی آئی نے ٹسٹس نہ کرانے کا تفتیشی ٹیم۔کو اپنا موقف تحریری شکل میں بھجوایا
ملزم ٹسٹ نہیں کروائے گا تو تفتیش کیسے مکمل۔ہو سکتی ہے ڈی ایس پی جاوید آصف
ان ٹیسٹوں کے مکمل ہونے سے ہی پتہ چل سکتا ہے کہ یہ تمام شواہد درست ہیں یا نہیں ڈی ایس پی جاوید آصف
ٹسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل کیسے اگے بڑھے گا ڈی ایس پی جاوید آصف
تفتیشی ٹیم نے نومئی کے لاہور کے 11 مقدمات کے حوالے سے تفتیش کرنی تھی ۔
تفتیشی افسران میں انسپکٹرز محمد عالم ، ممتاز حسین ، تصدق حسین ، رانا محمد ارحم ، زاہد سلیم ، محمد فیاض ،محمد نوید ، رانا محمد اکمل، محمد سلیم سندھو شامل تھے
جبکہ فارنزک ٹیم کے تکنیکی ماہرین میں عابد ایوب ، وقاص خالد قریشی ، عثمان احمد خالد شامل تھے