وزیراعظم شہباز شریف سے ہچنسن پورٹس کے CEO کی ملاقات ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت کے حوالے جائزہ اجلاس. عالمی بنک کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ہچنسن پورٹس(Hutchinson Ports ) کے سی ای او ایرک اپ (Eric Ip ) کی ملاقات

پاکستان میں تقریباً 3 دہائیوں سے ہچنسن پورٹس کی سرمایہ کاری، پاکستانی معاشی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم

پاکستان میں بندرگاہوں پر جدید ٹیکنالوجی متعارف کی جارہی ہیں، جس میں ہچنسن پورٹس (Hutchinson Ports ) کا اہم کردار ہے. وزیر اعظم

ملکی بندرگاہوں پر کسٹمز اسسیسمنٹ کے لیے جدید سکینرز کے قیام میں ہچنسن پورٹس کی خدمات قابل قدر ثابت ہوں گی، وزیراعظم

ہم بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں، وزیراعظم

پالیسیوں کو سرمایہ کار دوست بنانے کے لئے اقدامات لئے جارہے ہیں. وزیر اعظم

ہچنسن پورٹس، کراچی پورٹ کو جدید ٹیکنالوجی میں متعارف کرانے کے لیے اقدامات لے رہی ہے، سی ای او ہچنسن پورٹس ایرک اپ

ایرک اپ( Eric Ip ) نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے ایک موزوں ملک قرار دیتے ہوئے، مستقبل میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا.

ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت کے حوالے جائزہ اجلاس.

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش.

گیس شعبے میں مزید اصلاحات سے گردشی قرضے کے حجم کو بتدریج کم کرکے ختم کیا جائے. وزیرِ اعظم

توانائی شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے. وزیرِاعظم

وزیرِ اعظم کا مقامی گیس کی پیداوار بڑھانے اور نئے ذخائر دریافت کرنے کیلئے مختلف بلاکس کے قیام پر اطمینان کا اظہار.

وزیرِ اعظم کو گیس سیکٹر کے مالی استحکام، طویل مدتی منصوبہ بندی اور گورننس کے نظام کی بہتری پر بھی بریفنگ دی گئی.

اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، سردار اویس خان لغاری، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے وفد کی مینجنگ ڈائیریکٹر آپریشنز اینا بیئرڈہ (Anna Bjerde) کی قیادت میں ملاقات.

وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان میں خیر مقدم کیا.

عالمی بینک نے پاکستان کی ترقی میں بطور ایک اہم شراکت دار کلیدی کردار ادا کیا. وزیرِاعظم

عالمی بینک کی جانب سے کنٹری پارٹرنرشپ، جسکی بدولت پاکستان میں 20 ارب ڈالر سے زائد کی ترقیاتی سرمایہ کاری ہوگی، کیلئے عالمی بینک کے شکر گزار ہیں. وزیرِاعظم

حکومت عالمی بینک کی ترقیاتی سرمایہ کاری کے ثمرات کے حصول کیلئے عملی اقدامات یقینی بنا رہی ہے. وزیرِاعظم

2022 میں پاکستان میں سیلاب سے لاکھوں لوگوں کا روزگار اور املاک متاثر ہوئیں. وزیرِاعظم

عالمی بینک نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان میں متاثرین کی مدد کی. وزیرِاعظم

عالمی بینک کی مینجنگ ڈائیریکٹر نے پاکستان کی جانب سے انکی مہمان نوازی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا.

عالمی بینک پاکستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت اور ورلڈ بینک گروپ کے مابین تاریخی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے. مینجنگ ڈائیریکٹر ورلڈ بینک

پاکستان اور عالمی بینک کے مابین شراکت داری کی مضبوطی اور کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کیلئے مؤثر کردار ادا کرنے پر وزیرِ اعظم کے خصوصی شکر گزار ہیں. مینجنگ ڈائیریکٹر

پاکستان کی معاشی شعبے میں حالیہ کارکرگی اور استحکام مثالی ہے. مینجنگ ڈائیریکٹر

پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام کیلئے مثبت اقدامات سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا. مینجنگ ڈائیریکٹر

پاکستان اور عالمی بینک کے مابین کنٹری پارٹنر شپ کے مثبت نتائج کیلئے تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں. مینجنگ ڈائیریکٹر

وزیرِ اعظم کی قیادت و پاکستانی عوام کی ترقی کیلئے عزم، دیرپا و پائیدار ترقی کیلئے پالیسیوں کے تسلسل بالخصوص سیاسی سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا اور ملکی پائیدار ترقی کیلئے صحیح ترجیحات کا تعین عالمی بینک کیلئے دوسرے ممالک میں پارٹنرشپ فریم ورک کیلئے قابل تقلید مثال بن گیا ہے. مینجنگ ڈائیریکٹر

وزیر اعظم کی شاندار اور مؤثر قیادت کی بدولت کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کو دنیا میں پاکستان ماڈل کا نام منصوب کیا جا رہا ہے. مینجنگ ڈائیریکٹر.

پر امید ہیں کہ وزیرِ اعظم کا عملی اقدامات پر زور اس پارٹنرشپ فریم ورک کو کامیابی سے ہمکنار کر ے گا. مینجنگ ڈائیریکٹر.

ملاقات میں پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائیریکٹر ناجے بینحسین کے علاوہ وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، مشیر وزیرِ اعظم ڈاکٹر توقیر شاہ، سینیٹر شیری رحمن، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں