صدر آصف زرداری اور وزاعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز ا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔۔صدر مملکت آصف زرداری اور وزاعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز ا۔انہیں یہ اعزاز بے مثال قیادت اور ملکی دفاع کیلئے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف ، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو ، وفاقی کابینہ کے ارکان اور سروسز چیفس بھی تقریب میں موجود ہیں ۔غیر ملکی سفارتکاروں ،سول اور عسکری حکام بھی تقریب میں شریک ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب:

وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ایک تاریخی اور قابل فخر دن ہے۔ہم اپنے ہروز کی خدمات کے معترف ہیں ۔ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بے مثال اور تاریخی فتح حاصل کی۔بھرپور اور موثر جواب سے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا۔افواج پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کشیدہ صورتحال کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جذبہ اور عزم مثالی تھا۔وطن عزیز کیلئے فیلڈ مارشل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ملکی خودمختاری اور سلامتی کیلئے فیلڈ مارشل کا کردار بہت اہم ہے۔آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا۔قوم کےبہادر سپوٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نئی تاریخ رقم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں