بہاولنگر میں گرمی کی شدت نے معمولاتِ زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ شدید موسم کے باعث تعلیمی اداروں میں طلباء کی صحت بھی خطرے میں پڑ گئی ہےگورنمنٹ ہائی سکول بیروالا میں 4 طلباء بیہوش ہو گئے
ضلع بہاولنگر میں گرمی کی لہر نے شدت اختیار کر لی ہے گورنمنٹ ہائی سکول بیروالا میں شدید گرمی اور حبس کے باعث چار طلباء بے ہوش ہو گئے۔ متاثرہ طلباء میں ارسلان امجد، عبداللہ، فیصل اور زین شامل ہیں، جو چھٹی، ساتویں، آٹھویں اور دسویں جماعتوں میں زیر تعلیم ہیں ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ طلباء کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بہاولنگر میں آج درجہ حرارت 45 ڈگری رہے گا جبکہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا جائے گا.