آزادکشمیر پیپلزپارٹی ناراض، چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی تبدیلی کا مطالبہ وزراء فیصل ممتاز راٹھور، میاں وحید، جاوید ایوب کی پریس کانفرنس

آزادکشمیر حکومت کی اتحادی جماعتوں میں پھوٹ پڑ گئی وفاقی مشیر رانا ثناءاللہ کا دورہ آزادکشمیر پیپلزپارٹی ناراض، چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا پیپلزپارٹی وزراء فیصل ممتاز راٹھور، میاں وحید، جاوید ایوب کی پریس کانفرنس

پیپلز پارٹی وزراء نے کہا کہ اظہاریکجہتی کے نام پرن لیگ الیکشن مہم چلارہی ہے،وفاقی مشیررانا ثناء کے دورے کے دوران حکومت کو اعتمادمیں نہیں لیاگیا وزیراعظم پاکستان چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو فوری تبدیل کریں

وفاقی مشیر رانا ثناءاللہ کے دورہ آزادکشمیر کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے شہید اور زخمی ہونیوالوں کے معاوضے وفاقی حکومت کی جانب سے چیک تقسیم کئے گئے جس پر پیپلز پارٹی نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے

پیپلزپارٹی کے وزراء نے یہ پریس کانفرنس اسلام آباد میں کی ہے جبکہ وفاقی مشیر رانا ثناءاللہ آج دن بھر لائب آف کنٹرول زیرو لائن پر بھارتی فوجی مورچوں کے سامنے متاثرہ عوام سے ملاقاتیں اور اظہار یکجہتی کرتے رہے جو پریس کانفرنس کرنے والے ایک وزیر کا آبائی حلقہ بھی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں