پاک فوج اور حکومت پاکستان کے خلاف توہین آمیز کلمات واٹس ایپ گروپ میں شیئر کرنے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے لاہور سے نادرا کی خاتون افسر کو گرفتار کرلیا۔ خاتون افسر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا۔۔
AR
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تھانے میں درج ایف آئی آر میں شکایت کنندہ عارف علی بٹ نے الزام عائد کیا کہ لاہور ایبٹ روڈ پر واقع نادرا رجسٹریشن برانچ میں تعینات سینیئر ایگزیکٹیو خاتون نے ایک واٹس ایپ گروپ میں پاک فوج اور حکومت پاکستان کے خلاف توہین آمیز کلمات شیئر کیے تھے۔۔ مدعی نے الزام عائد کیا کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے، تاہم یہ خاتون عوام اور سرکاری ملازمین کو پاک فوج اور ریاست کے خلاف اکسانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کرکے ابتدائی انکوائری کے بعد خاتون سینئر ایگزیکٹیو کو گرفتار کرلیا ہے۔۔