لاہور پولیس نے تین روز قبل زمان پارک میں معمر خاتون سے واردات کرنے والے ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔۔ واردات کے دوران چھینا جھپٹی میں معمر خاتون زمین پر گری اور سر پر شدید چوٹ آنے سے دم توڑ گئی تھی

لاہور پولیس نے تین روز قبل زمان پارک میں معمر خاتون سے واردات کرنے والے ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔۔ واردات کے دوران چھینا جھپٹی میں معمر خاتون زمین پر گری اور سر پر شدید چوٹ آنے سے دم توڑ گئی تھی۔۔

AR

لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم نے تین روز قبل زمان پارک میں دوران واردات معمر خاتون کو ہلاک کرنے والے ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق چھینا جھپٹی کے دوران معمر خاتون زمین پر گری اور اسے سر پر شدید چوٹ آئی تھی، بزرگ خاتون سلمہ قمر دوران علاج خالق حقیقی سے جا ملی۔۔ ڈی آئ جی آپریشنز فیصل کامران نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا۔۔ ڈی ایس پی مزنگ، ایس ایچ او ریس کورس اور لٹن روڈ کی سربراہی میں جوائینٹ ٹیم نے ملزمان کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ہے۔۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان حسنین اور ہشام نے خواتین کے ساتھ چھینا جھپٹی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں