ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگا کر سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

اسلام آباد
ڈی جی آئی ایس پی آر کے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگا کر سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ترک میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں 6 مقامات پر حملے کرکے شہریوں کو نشانہ بنایا۔

پاکستان ان بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے .انہوں نے کہا کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد پاکستانی حکومت نے ذمہ داری ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو جج، جیوری اور سزا دینے والا بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پاکستانی حکومت نے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی،بھارت نے پاکستان کی طرف سے اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

بھارت کی جانب سے بغیر ثبوت کے پاکستان کے خلاف الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

بھارت نے بغیر کسی معتبر ثبوت کے پاکستان پر حملہ کیا،بھارت نے مساجد پر بمباری کی اور خواتین اور بچوں کو شہید کیا ۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہندوستان اگر اس کے پاس کوئی ثبوت ہے تو اسے کسی غیر جانبدار ملک کے سامنے پیش کرے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارتی گولہ باری کا سامنا ہے اور بھارت سے جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنا ر ہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں