*تازہ ترین:::* 🖖
بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لیے معطل
نئی دہلی، 9 مئی: بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو جمعہ کے روز غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا۔
گزشتہ روز دھرم شالہ میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان میچ فضائی حملے کے خطرے کے باعث درمیان میں روک دیا گیا تھا، جس کے بعد موجودہ سیزن کے مستقبل پر غیریقینی کے بادل منڈلانے لگے تھے۔
بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے پی ٹی آئی کوڑ تصدیق کرتے ہوئے کہا: “یہ مناسب نہیں لگتا کہ جب ملک جنگ کی حالت میں ہو تو کرکٹ جاری رہے۔” واضح رہے کہ لیگ کا فائنل 25 مئی کو کولکتہ میں ہونا تھا۔
یہ معطلی اس وقت سامنے آئی ہے جب بھارت نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشتگرد حملے، جس میں 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے، کے پندرہ روز بعد پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں دہشتگردی کے ڈھانچوں پر میزائل حملے کیے۔
جمعرات کو پنجاب کے کئی اضلاع بشمول پٹھان کوٹ، امرتسر، جالندھر، ہوشیار پور، موہالی اور مرکز زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ میں بلیک آؤٹ نافذ کیا گیا۔ اس دوران جموں سے دھماکہ نما آوازوں کی اطلاعات موصول ہوئیں اور فضائی حملے کے الارمز بجائے گئے۔
اسی روز پاکستان سپر لیگ کو متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا۔ – (نازنیٹ_ورک)