ڈیرہ غازی خان میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی – نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی
تونسہ شریف کے نواحی علاقے دائرہ شاہ پل کے قریب آج صبح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اے ایس آئی غلام شبیر اور کانسٹیبل غلام فرید کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان اور آر پی او سجاد حسن کمشنر اشفاق احمد چوہدری ڈپٹی کمشنر عثمان خالد اور ڈی پی او سید علی سمیت رینجرز کے علاوہ دیگر اعلی افسران صحافیوں ۔ وکلاء سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر شہدا کے جسد خاکی کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی بعد ازاں شہدا کے جسد خاکی انکے آبائی علاقوں کو روانہ کردئیے گئے جہاں سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کی جائے گی