لوئر دیر میں ایف سی کی وردیویں میں ڈکیتی کرنے والے ایک خاتون اور 2 افغان مہاجرین سمیت 6ملزم گرفتار

لوئر دیر پولیس نے لعل قلعہ میدان میں رات کے وقت ڈکیتی کرنے والے 6ملزمان گرفتار کر لئیے، گرفتار ہونے والوں میں ایک خاتون ملزمہ اور دو افغان مہاجرین بھی شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر دیر عبدالسلام خالد نے ایس پی انویسٹی گیشن رشید احمد اور دیگر پولیس آفیسرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وقوعہ میں شامل 8 ملزمان رات ایک بجہ کے قریب 14اپریل 2025کو لعل قلعہ کے رہائشی ساز محمد کے گھر میں سرچ اپریشن کے بہانے داخل ہوئے تھے۔ ملزمان ایف سی فرنٹیئر کانسٹیبلری کے وردی میں ملبوس تھے، پولیس نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے لوٹی گئ10تولہ سونا،187000 نقد رقم،100سعودی ریال،2عدد موبائل فون ،ایک عدد کلاشنکوف بمعہ چارجرز ،120کارتوس،ایک عدد پستول 30بوربمعہ 3چارجرز برآمد کر لئے۔ جبکہ گینگ سے وقوعہ میں استعمال ہونی والی 5عدد پستول ،5عدد چارجرز 30عدد کارتوس اور چار عدد سادہ موبائل فونز بھی برآمد کر لئے۔ پولیس نے ملزمان سے وردیاں اور دیگر ساز وسامان بھی برا مد کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں