سینئیر قانون دان ممبر بار ایسوسی ایشن برنالہ مرزا نواز جرال ایڈووکیٹ کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
مرزا نواز جرال ایڈووکیٹ موقع پر جان بحق ھو گے۔ مرزا نواز جرال ایڈووکیٹ اپنے گھر جا رھے تھے کہ تندڑ کے قریب نامعلوم افراد نے انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ھونے میں کامیاب ھو گے۔ اس اندوھناک واقعہ. کی اطلاع پر وائس چیئرمین بار کونسل آزادکشمیر سردار مشتاق شاھین ایڈووکیٹ نے کل عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ اور احتجاج کا اعلان کر دیا جبکہ چیف جسٹس عدالت العالیہ صداقت حسین راجہ نے 22 اپریل کو آزاد کشمیر عدالت العالیہ اور ماتحت عدالتوں کو بند کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ کل وکلاء آزادکشمیر بھر میں احتجاجی مظاہرے کرینگے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کہ ملزمسن کی تلاش شروع کر دی ھے
