پاکستان کے دورے پر آئے سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم کا وفد کے ہمراہ ایف پی سی سی آئی کا دورہ صدر عاطف اکرام شیخ اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات

پاکستان کے دورے پر آئے سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم نورلان یرمیک بائیف کا وفد کے ہمراہ ایف پی سی سی آئی کا دورہ

سیکرٹری جنرل ایس سی او کی صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز عاطف اکرام شیخ اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات

ملاقات میں ایس سی او رکن ممالک میں تجارتی تعلقات میں اضافے ،سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تبادلہ خیال

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا خطاب

شنگھائی تعاون تنظیم نورلان یرمیک بائیف کی قیادت میں رکن ممالک کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، عاطف اکرام شیخ

سیکرٹری جنرل ایس سی او نورلان یرمیک بائیف کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں، عاطف اکرام شیخ

پاکستان ایس سی او کے رکن ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے، عاطف اکرام شیخ

اکتوبر 2024 میں پاکستان نے ایس سی او بزنس کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا، عاطف اکرام شیخ

اس کانفرنس نے رکن ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، صدر ایف پی سی سی ائی

ایس ای او کے رکن ممالک میں توانائی، تجارت انویسٹمنٹ اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں، عاطف اکرام شیخ

ایس سی او کے پلیٹ فارم سے رکن ممالک کنیکٹیویٹی اور باہمی روابط میں اضافے سے ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں، عاطف اکرام شیخ

سیکرٹری جنرل ایس سی او نورلان یرمیک بائیف کا خطاب

دورہ پاکستان میں پرجوش استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، سیکرٹری جنرل ایس سی او

شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کے فعال کردار کو سراہتے ہیں، سیکرٹری جنرل ایس سی او

ایس سی او کے رکن ممالک کو امن کے قیام اور اپنے لوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے، نورلان یرمیک بائیف

ایف پی سی سی آئی کو بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر سراہتے ہیں، سیکرٹری جنرل ایس سی او

رکن ممالک کو ٹیکنالوجی کے تبادلے اور پروڈکشن میں اضافے کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے فایدہ اٹھانا چاہیے، سیکرٹری جنرل ایس سی او

ایف پی سی سی آئی ایس سی او بزنس کونسل میں بہتری کے حوالے سے تجاویز دے، نورلان یرمیک بائیف

ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایس سی او سیکرٹریٹ سہیل خان کا خطاب

ایف پی سی سی آئی پاکستان کے بڑے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کی فہرست فراہم کرے، سہیل خان

یہ فہرست اور تفصیلات ایس سی او کے ویب سائٹ پر لگائی جائیں گی، سہیل خان

اس اقدام کے نتیجے میں رکن ممالک کے کاروباری افراد کو باہمی رابطوں میں آسانی ہو گی، سہیل خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں