کبیروالاکے سیاسی خاندان کے چشم و چراغ موسی حیات ہراج نے آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا انتخاب جیت لیا ، پریس کلب کبیروالا کا موسی ہراج کے اعزاز تقریب پذیرائی ،صحافیوں سمیت وکلاء شہریوں اور
وی او
آکسفورڈ یونیورسٹی یونین (یوکے) کے نومنتخب صدر موسیٰ حیات ہراج کے اعزاز میں پریس کلب کبیر والا کے زیرِ اہتمام تقریبِ پذیرائی منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں صحافی برادری، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
موسیٰ ہراج نے اپنے خطاب میں کہا کہ آکسفورڈ یونین کا انتخاب جیتنا ان کے لیے ایک اعزاز ہے،
انہوں نے کہا کہ “بدقسمتی سے بیرونِ ملک ہمیں دہشت گرد کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ میری کوشش ہے کہ آکسفورڈ جیسے عالمی ادارے میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کیا جائے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہ صرف پاکستان کی ساکھ بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے بلکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی طلبہ کے لیے سہولتیں پیدا کرنے اور مباحثوں کے ذریعے غلط فہمیوں کے خاتمے کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کریں گے۔
موسیٰ حیات ہراج کا تعلق کبیر والا کے معروف سیاسی خاندان، ہراج خانوادے سے ہے۔ وہ آکسفورڈ یونین کی صدارت پر منتخب ہونے والے پنجاب کے پہلے نمائندہ ہیں۔ اس سے قبل سابق وزیرِاعظم محترمہ بینظیر بھٹو (سندھ)، احمد نواز (خیبر پختونخوا)، اور اسرا کاکڑ (بلوچستان) اس تاریخی عہدے پر فائز ہو چکے ہیں۔
تقریب سے صدر پریس کلب سید فرخ رضا ترمذی، جنرل سیکریٹری راؤ ناصر یامین اور دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا اور موسیٰ ہراج کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ مقررین نے کہا کہ موسیٰ ہراج جیسے نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور ان کی کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔