پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خوارجی دہشت گردوں کا ایک اور بڑا حملہ پسپا کر دیا۔

پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خوارجی دہشت گردوں کا ایک اور بڑا حملہ پسپا کر دیا۔ پنجاب پولیس نے رواں ماہ کے دوران خوارجیوں کا یہ آٹھواں حملہ ناکام بنایا ہے ۔۔آئی جی پنجاب نے خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دی ۔ لاہور سے ریاض احمد کی رپورٹ دیکھیے

خوارجی دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر ایک بار پھر حملے کی کوشش کی اور 20 سے 25 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اطراف سے حملہ کیا۔

دہشتگردوں نے حملہ میں راکٹ لانچرز، دیگر بھاری اسلحہ کا استعمال کیا۔ الرٹ ہونے پولیس اہلکاروں نے تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشتگردوں کی فوری نشاندہی اور کارروائی کی۔۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
آر پی او ڈیرہ غازی خان سجاد منج نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت کی۔۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خوارجی دہشت گرد بزدلانہ حملوں سے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں